گلگت بلتستان کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئےصحافیوں کی کوششیں قابل تحسین ہیں. معاون خصوصی اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ ن
گلگت بلتستان کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئےصحافیوں کی کوششیں قابل تحسین ہیں. معاون خصوصی اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ
5 سی این نیوز ویب
معاون خصوصی اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے سنٹرل پریس کلب گلگت میں منعقدہ سیمینار بعنوان Empowering with Tools to Combat *Disinformation and Hate Speech سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئےصحافیوں کی کوششیں قابل تحسین ہیں،خطے میں قیام امن کیلئے اہل قلم کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔گلگت بلتستان میں حالیہ پرامن اجتماعات کو بھارتی میڈیا نے منفی طریقے سے پیش کیا، صحافیوں کو گلگت بلتستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے خطے کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔
صوبائی حکومت صحافیوں اور اخباری صنعت کی بہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے۔صحافیوں کیلئے ایکسپوزر وزٹس کیلئے بھی لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔صوبائی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے روز اول سے ہی کوشاں ہے۔آپ ہماری رہنمائی کریں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے اصلاح کے پہلو کو پیش نظر رکھیں تاکہ ہم سب مل کر خطے کی تعمیر و ترقی کے لئے اقدامات کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد پی ٹی وی کا بیورو آفس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے صحافیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کسی بھی خبر کو جاری کرنے سے پہلے خوب تحقیق کریں، ہمارا خطہ انتہائی خوبصورت علاقہ ہے مگر بد قسمتی سے یہاں امن دشمن عناصر ہمیشہ حالات خراب کرنے کے درپے ہوتے ہیں ایسے میں ہمارے صحافتی برادری پر بھاری زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس خوبصورت خطے میں امن برقرار رکھنے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں گلگت بلتستان کے صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے محکمہ اطلاعات کی جانب سے جتنا ممکن ہو بھر پور معاونت کی یقین دہانی کرواتا ہوں۔انہوں نے مذید کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں اصول،انصاف اور میرٹ کے ساتھ امور انجام دیئے جارہے ہیں اور نظام میں مزید بہتری لائیں گے۔
کولڈ ڈزٹ شگر کا شیڈول جاری کر دیا گیا
اس موقع پر سیکریٹری انفارمیشن گلگت بلتستان فدا حسین نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان خطے کے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ آج کا دور ڈیجیٹل دور ہے، نوجوان صحافیوں کو چاہیئے کہ وہ دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ابلاغ عامہ کے رحجانات کو سمجھیں اور خطے کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔سیمینار سے صدر سینٹرل پریس کلب خورشید احمد،پروفیسر اعجاز احمد خان،سینئر صحافی کرن قاسم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
سیمینار کے آخر میں صدر سینٹرل پریس کلب خورشید احمد نے معاون خصوصی گلگت بلتستان ایمان شاہ،سیکریٹری انفارمیشن گلگت بلتستان فدا حسین و دیگر کو سوینئر بھی پیش کیا۔
urdu news update, The efforts of journalists for the development and welfare of Gilgit-Baltistan are commendable