urdu news update, sports news 0

سرونگو یرکین ٹیم کی شاندار فتح، اسکولی اور کے کے الیون کو شکست دے کر علاقہ برالدو میں نام روشن کیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
یرکین سرونگو کی کرکٹ ٹیم نے شدید سرد موسم کے باوجود شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکولی اور کے کے الیون جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست دے کر علاقہ برالدو میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی۔ اس کامیابی پر سرونگو اور گرد و نواح میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
ٹیم کی قیادت کیپٹن حسنین علی نے نہایت عمدہ انداز میں کی، جبکہ کھلاڑیوں نے باہمی اتحاد، نظم و ضبط اور انتھک محنت سے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ مقامی شائقین کے مطابق یرکین سرونگو کی یہ کامیابی نوجوانوں کے لیے ایک مثبت مثال ہے۔
میچ میں پرویز اور بشیر نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی بھرپور کھیل پیش کیا۔ فاتح ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں حسنین (ٹیم کیپٹن)، علی حسین سنجو، بشیر، پرویز، اکبر چابی، رضا اٹیکر، عباس علی، حسن نمبردار، محمد رضا، شاہین سرکار اور ناصر جمشید شامل ہیں۔
علاقے کے معززین اور عوام نے ٹیم کی اس شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یرکین سرونگو نے نہ صرف گاؤں بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ شائقین کرکٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی ٹیم اسی جذبے اور محنت کے ساتھ کامیابیاں سمیٹے گی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, sports news

پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب حافظ حفیظ الرحمٰن سے ایک نہایت مفید، بامقصد اور خوشگوار ملاقات ہوئی۔ وزیر تطہیر شگری

50% LikesVS
50% Dislikes

سرونگو یرکین ٹیم کی شاندار فتح، اسکولی اور کے کے الیون کو شکست دے کر علاقہ برالدو میں نام روشن کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں