گلگت ڈپٹی کمشنرگلگت امیر اعظم کی زیر صدارت ٹاسک فورس، سمارٹ میٹر کی تنصب اور ریکوری بلز پر پیش رفت پر اجلاس
گلگت ڈپٹی کمشنرگلگت امیر اعظم کی زیر صدارت ٹاسک فورس، سمارٹ میٹر کی تنصب اور ریکوری بلز پر پیش رفت پر اجلاس
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
گلگت۔ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت امیر اعظم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ٹاسک فورس، سمارٹ میٹر کی تنصب اور ریکوری بلز پر پیش رفت کے حوالے سے منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت،اسسٹنٹ کمشنر دنیور،اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ،ایکسیئن واٹر اینڈ پاور آپریشن گلگت،ایس ڈی پی او گلگت اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے
گلگت بلتستان قراقرم یونیورسٹی میںطلباء و طالبات کو انتظامیہ حراساں کرنے کا انکشاف
کہ گلگت شہر میں بجلی کی بحران پر قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائینگے۔بھاری برقی آلات کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جائیگی ٹاسک فوری بجلی کے بلات کی وصولی غیر قانونی کنکشن اور بغیر میٹر والے ناہندہ گان کی بجلی کی کنکشن کو فوری طور پر کاٹ کر ناہندہ گان کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔ ضلع گلگت کے داخلی و خارجی راستوں کے چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جائیگی اور گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران بھاری برقی آلات برآمد ہونے کی صورت میں ضبط کیا جائیگا اس کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں میں سولر سٹم نصب کرانے کے لئے اقدامات کئے جائینگے۔ اس حوالے سے ایکسیئن واٹر اینڈ پاور گلگت نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرمیوں میں بجلی کی طلب پیداوار میں اضافہ ہو تا ہے اور سردیوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے پیداوار میں کمی ہوتی ہے اور بھاری برقی آلات کے استعمال کی وجہ سے لوڈشیڈ نگ میں اضافہ ہوتا ہے۔ ضلع گلگت میں زیادہ تر علاقوں میں بجلی کے بلات کی وصولی غیر قانونی کنکشن اور بغیر میٹر والے ناہندہ گان کی بجلی کی کنکشن کاٹنے کی اشد ضرورت ہیں اور مخلتف علاقوں کے بجلی کے بلات کی وصولی غیر قانونی کنکشن اور بغیر میٹر والے ناہندہ گان کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ تھانوں میں 36سے زائد درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں جن میں سے ایک ناہندہ گان کے خلاف ایف آئی آر درج ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ضلع گلگت میں بھاری برقی آلات جس میں دیسی گیزر، ہیٹر اور دیگر بھاری آلات کے خرید و فروخت پر دفعہ 144کے تحت پابندی لگائی ہے اور لاپنڈی سے گاڑیوں پر بھاری آلات بھی لانے پر بھی دفعہ 144کے تحت پابندی عائد ہو گی خلاف قرزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژ نوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سب ڈویژنوں کے ہوٹلوں کے مالکا ن کو نوٹسز جاری کریں کہ وہ جلداز جلد اپنے ہوٹلوں میں سولر سٹم نصب کریں گے بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لا کر ہوٹل کو سیل کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایس ڈی پی او گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گلگت میں محکمہ برقیات کی جانب سے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں انکے جلداز جلد ایف آئی آر درج کر کے قانونی کاروائی عمل میں لا کر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایکسیئن واٹر اینڈ پاور گلگت کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی بحال پر قابو پانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز، ایکسیئن واٹر اینڈ پاور گلگت اور ایس ڈی پی او گلگت کو مزید ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجسٹریٹس کی نگرانی میں واٹر اینڈ پاور کے عملے اور پولیس پر مشتمل چھاپہ مار ٹیمیں بنا کر مختلف محلوں اور مارکیٹوں میں چھاپے لگائے جائیں۔
urdu news update, smart meter installation