urdu news update, Sindh Government Announces Rs 10 Million Compensation 0

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلاز ہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی خاندان ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان
رپورٹ. 5 سی این نیوز
سندھ حکومت کا سانحہ گل پلاز ہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی خاندان ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان، سندھ حکومت کا سانحہ گل پلاز ہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی خاندان ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان ، کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ گل پلازہ کے تمام متاثرین کی بحالی کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سانحہ گل پلاز ہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی خاندان ایک کروڑ روپے دے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے ورثا میں امداد کی فراہمی کل سے شروع ہوجائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس نے پورے شہر کو غمزدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں تاحال تخریب کاری کا کوئی عنصر سامنے نہیں آیا، تاہم اگر شواہد ملے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث رات 10 بجکر 10 منٹ پر آگ لگی، مراد علی شاہ نے کہا کہ جاں بحق افراد کے نقصان کا کوئی ازالہ ممکن نہیں لیکن حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں 15 افراد جاں بحق، 65 لاپتہ اور 22 زخمی ہوئے جبکہ گل پلازہ سے اب تک 15 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور 80 کے قریب افراد متاثر ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق گل پلازہ کی عمارت کا تقریباً 40 فیصد حصہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور عمارت کی حالت ایسی نہیں کہ شاید اسے برقرار رکھا جا سکے، امکان ہے کہ اسے گرانا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ آگ پر تاحال 90 فیصد قابو پا لیا گیا ہے جبکہ 10 فیصد آگ اب بھی باقی ہے اور عمارت کے اندر جانے کے راستے موجود نہیں۔ انہوں نے کہاکہ آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 26 گاڑیوں، 4 اسنارکلز اور 100 فائر فائٹرز نے حصہ لیا، اس دوران فائر فائٹر فرقان شہید ہوئے، جن کی چند روز قبل ہی شادی ہوئی تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے میئر کراچی کو ہدایت دی ہے کہ فرقان شہید کے اہل خانہ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے، جس میں ڈی آئی جی کراچی معاونت کریں گے۔ انکوائری کمیٹی کا مقصد کسی پر الزام لگانا نہیں بلکہ غلطیوں کی نشاندہی کرکے انہیں درست کرنا ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ داروں کو سزائیں دی جائیں گی، تاہم کسی کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ لاہور کی فرانزک لیب سے بھی تعاون اور مدد حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فائر سیفٹی آڈٹ 2024 پر عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس میں 145 عمارتوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔ حکومت اپنے حصے کا کام پورا کرے گی اور اس واقعے سے سیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, Sindh Government Announces Rs 10 Million Compensation

ثقافت کے نام پر نوجوانوں کی کردار سازی روندو اور بلتستان کا حقیقی ثقافتی تشخص. سید مظاہر حسین کاظمی

گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کراچی میں مقیم گلگت بلتستان کے معروف کاروباری، سماجی شخصیت اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپر یعقوب شہباز کی خصوصی دعوت پر کراچی کے جدید رہائشی منصوبے المنتظر گارڈن کا تفصیلی دورہ

50% LikesVS
50% Dislikes

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلاز ہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی خاندان ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں