IMG 20251208 071442 0

شگر اسٹوڈنٹس فیڈریشن ، کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوانِ اقبال ا سکردو منعقد ہوئی، کابینہ نے حلف اٹھا لیا
رپورٹ 5 سی این نیوز
شگر اسٹوڈنٹس فیڈریشن ، کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوانِ اقبال ا سکردو منعقد ہوئی،
آج ایوانِ اقبال سکردو میں شگر اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی نئی منتخب کابینہ کی حلف برداری کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں معزز مہمانِ گرامی علامہ شیخ نیاز علی شگری، ذوالفقار شگری اور سراج شگری نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں مہمانانِ گرامی نے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کی خدمات کو سراہا اور شگر کے طلبہ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تقریب کے دوران علامہ شیخ نیاز علی شگری نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا اور انہیں دلی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کے کردار، تعلیم کی اہمیت اور مثبت سماجی خدمات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شگر کے طلبہ میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور انہیں منظم ہو کر اپنی توانائیاں تعمیری کاموں میں لگانی چاہئیں۔
تقریب کے اختتام پر جنرل سیکرٹری نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں شگر اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر نے خطاب کیا، جس میں انہوں نے فیڈریشن کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم نوجوانوں کی تعلیمی رہنمائی، فلاح و بہبود، اور معاشرتی بہتری کے لیے مستقل بنیادوں پر کام کرتی رہے گی۔ صدر نے نومنتخب کابینہ کے اراکین کی محنت اور عزم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بھرپور ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں گے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

تقریب دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

جاری کردہ
شگر اسٹوڈنٹس فیڈریشن
Urdu news update, Shigar student federation cabinet

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر اسٹوڈنٹس فیڈریشن ، کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوانِ اقبال ا سکردو منعقد ہوئی، کابینہ نے حلف اٹھا لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں