IMG 20251120 WA0064 1 0

خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 30 دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے ضلع کرم، مہمند اور لکی مروت میں کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 30 دہشت گرد مارےگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور خوارج کی پوزیشن کو مؤثرانداز میں نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کرم میں ایک کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک ہوئے جب کہ خفیہ اطلاع پر دوسری کارروائی میں 11 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند میں کارروائیوں میں فتنہ خوارج کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، لکی مروت فائرنگ کے تبادلے میں 2 جب کہ ٹانک میں میں ایک خارجی دہشت گرد کو ہلا ک کیاگیا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں