urdu news update, Retirement of Shigar Inter College Principal 0

شگر پرنسپل انٹر کالج شگر پروفیسر حسن شاد باعزت طور پر سبکدوش، تعلیم کے شعبے میں 27 سالہ خدمات پر زبردست خراجِ تحسین
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر پرنسپل انٹر کالج شگر پروفیسر حسن شاد باعزت طور پر سبکدوش، تعلیم کے شعبے میں 27 سالہ خدمات پر زبردست خراجِ تحسین، انٹر کالج شگر کے پرنسپل اور معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر حسن شاد مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر 27 سال کی تدریسی و انتظامی خدمات کے بعد باعزت طور پر سبکدوش ہو گئے۔ اس موقع پر کالج میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں تعلیمی، سماجی، مذہبی اور انتظامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے کہا کہ پروفیسر حسن شاد نے تعلیم کو مشن سمجھ کر شگر جیسے دور دراز علاقے میں علم کی روشنی پھیلائی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بہترین منتظم، محنتی استاد اور بااصول شخصیت کے طور پر پروفیسر حسن شاد کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹر کالج شگر کی ترقی میں ان کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل رہا ہے۔اس موقع پر سابق مشیر صحت و سیاحت عمران ندیم نے اپنے خطاب میں پروفیسر حسن شاد کو “تعلیم کی دنیا کا قیمتی اثاثہ” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شگر میں معیاری تعلیم کے فروغ میں پروفیسر حسن شاد کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس خلوص، دیانت اور مستقل مزاجی سے انہوں نے طلبہ کی تربیت کی، وہ آنے والی نسلوں کے لیے مثال ہے۔ مقررین نے بھی پروفیسر حسن شاد کی طلبہ کی کردار سازی، ادارے کی بہتری، اور تعلیمی میدان میں مثالی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ان جیسے بااصول اور محنتی اساتذہ کا خلا پورا کرنا ہمیشہ مشکل رہتا ہے۔ عوامی حلقوں نے بھی پروفیسر حسن شاد کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, Retirement of Shigar Inter College Principal

بلتستان کی دو معصوم بیٹیوں، تابندہ بتول اور ثمرین، کی ہلاکت نے پورے خطے کو سوگوار کر دیا ہے. ایڈووکیٹ کلثوم ایلیا شگری

شگر یوتھ مومنٹ مراپی کی ڈی سی شگر سے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی اپیل ,یوتھ مومنٹ مراپی نے حالیہ دنوں میں ضلع شگر کے مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی غیر قانونی تجاوزات پر شدید تشویش

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر پرنسپل انٹر کالج شگر پروفیسر حسن شاد باعزت طور پر سبکدوش، تعلیم کے شعبے میں 27 سالہ خدمات عوام کا زبردست خراجِ تحسین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں