پاکستانی شہری فی لیٹر پیٹرول پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستانی شہریوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر دیے جانیوالے ٹیکس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے فی لیٹر پیٹرول قیمت میں 37 فیصد ٹیکسز شامل ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول قیمت میں 96 روپے 28 پیسے یعنی 37 فیصد ٹیکس شامل ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 34فیصد ٹیکسز شامل ہیں، مثلاً ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 94روپے 92 پیسے کے ٹیکسز ہیں۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل پریہ ٹیکس کسٹم ڈیوٹی پیٹرولیم اور کلائمیٹ لیوی کی مد میں عائد ہیں۔
urdu news update, Petrol Tax Burden Pakistani Citizens
سابق کپتان معین خان سوشل میڈیا کی غیر ذمہ داری کا شکار ہوگئے، انتقال کی جھوٹی خبر وائرل




