شگر ڈوگرو کے عوام کا بندوبستی نالے کی فوری کھدائی کا مطالبہ ، مزید تاخیر کی صورت میں انتظامیہ ذمہ دار قرار، ڈوگرو کے عوام اور متاثرینِ سیلاب نے ضلعی انتظامیہ شگر سے مطالبہ
شگر ڈوگرو کے عوام کا بندوبستی نالے کی فوری کھدائی کا مطالبہ ، مزید تاخیر کی صورت میں انتظامیہ ذمہ دار قرار، ڈوگرو کے عوام اور متاثرینِ سیلاب نے ضلعی انتظامیہ شگر سے مطالبہ کیا ہے کہ بندوبستی نالے کی کھدائی کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ آئندہ ممکنہ سیلاب سے علاقے کو محفوظ بنایا جا سکے۔ سماجی کارکن مظاہر علی آتش اور متاثرینِ سیلاب ڈوگرو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ نالے کی تمام کاغذی کارروائی مکمل ہو چکی ہے، اس کے باوجود عملی کام میں غیر ضروری تاخیر سے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق، اگر انتظامیہ نے سستی یا غفلت کا مظاہرہ کیا اور دوبارہ سیلاب آیا تو اس کے تمام تر نقصانات اور ذمہ داری انتظامیہ شگر پر عائد ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر فریقین کے کچھ تحفظات موجود ہیں تو انہیں مشاورت کے ذریعے حل کیا جائے، تاہم بندوبستی نالے کی کھدائی کسی صورت مؤخر نہ کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ علاقہ مکین پہلے ہی گزشتہ سیلابوں سے شدید متاثر ہو چکے ہیں، اس لیے اب مزید تاخیر کسی بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔
urdu news update, People of Shigar Dogro Demand Immediate Excavation of Bundobasti Canal
انصاف کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے، نجف علی
کہانی: معصوم خواہش، شمائل عبداللہ، گوجرانوالہ




