ضلع کھرمنگ میں پہاڑوں اور دریا کنارے معدنیات نکالنے کے حوالے اندادھند غیر مقامی افراد کو لائسنس دینے کا انکشافات
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت بلتستان خصوصا ضلع کھرمنگ میں پہاڑوں اور دریا کنارے معدنیات نکالنے کے حوالے اندادھند غیر مقامی افراد کو لائسنس دینے کے خبروں پر تشویش کا اظہار، شیعہ علماء کونسل ضلع کھرمنگ کے صدر سید اکبرشاہ رضوی
شیعہ علماء کونسل ضلع کھرمنگ کے صدر سید اکبرشاہ رضوی نے غندوس کھرمنگ میں جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان خصوصا ضلع کھرمنگ میں پہاڑوں اور دریا کنارے معدنیات نکالنے کے حوالے اندادھند غیر مقامی افراد کو لائسنس دینے کے خبروں پر تشویش کا اظہار کیا گیا.کچھ لوگ دریا کے کنارے سروے اور سمپلنگ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں .
جب تک اس علاقے کے کمیونٹی کو باضابطہ اعتماد میں نہ لیا جائے اسطرح کے کاموں سے باز آجاییں.
معدنیات اور لینڈ ریفارمز کے حوالے سےعوام میں تشویش اور تحفظات ہیں.
عوام کو اعتماد میں لیے بغیر لینڈز ریفارمز کے نفاذ کے لئے اشتہارات آویزان کرنا افسوسناک ہے
اپنے خطبے میں کہا کہ بوائز کالج کھرمنگ اور بالائی علاقوں میں پانی کی کمی کا نوٹس لیا جائے .سردیوں اور یخ ہونے سے پہلے پانی بحالی کا کام کیا جائے
محاز ایریا اور ہارٹ ایریامیں سردیوں پہلے سنو بونڈ کوٹہ گندم کی فراہمی یقینی بنایا جائے.
ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں بنیادی ادویات کی فراہمی یقینی بنایا جائے.
اپنے خطبے میں ایام فاطمیہ س کی آخری مجلس 3جمادی الثانی کو پورے کھرمنگ میں مجالس عزاء اور جلوس کا اہتمام ہے لہذا ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ اس دن ضلع لوکل چھٹی کا اعلان کیا جائے.
urdu news update, Mining Licenses Kharmang
ضلع شگر میں سیزن میں کوئی ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں ہوئے ، سول سوسائٹی ، ایورنس فورم شگر
عوامی مطالبہ اور انتظامی اقدام کوتھنگ پائن میں روڈ کی تجاوزات کے خلاف آپریشن




