urdu news update, karachi airport news 0

کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل میں نیولے کا مٹر گشت، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل میں نیولے نے مٹر گشت کرتے ہوئے انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل کی بالائی منزل پر ایک نیولا دیکھا گیا اور نیولا ایک بند دفتر کے اندر بھی چلا گیا تھا۔ پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جناح ٹرمینل کسٹمز کو ریڈور میں نیولے کی ویڈیو سامنے آنے پر نوٹس لیا گیا۔ ترجمان پی اے اے نے بتایا کہ متعلقہ افسران کے علم میں لاکر اقدامات شروع کردیے گئے، نیولے کو پکڑنے اور راستے کو محفوظ بنا کر حفاظتی اقدامات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا اس طرح کے جانوروں کا ائیرپورٹ میں آزادانہ مٹر گشت کسی بڑی پریشانی کا سبب بن سکتا ہے، نیولا حساس کمیونیکیشن کیبلز اور بجلی کی تاروں کو کاٹ سکتا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیپارچر سے متصل کسٹمز کوریڈور میں نیولے کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا، ایئرپورٹ منیجر، سول ڈیپارٹمنٹ اور وائلڈ لائف ہیزرڈ مینجمنٹ یونٹ کو آگاہ کردیا گیا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

سابق وزیر پانی و بجلی مشتاق کے بیٹے کو جعل سازی کے ذرئعے ملازمت دی جانے والے نوٹفیکشن منظر عام پر اگئے، انجینئر نوکری سے فارغ،

پنجاب: کینسر اور دل کے مریضوں کے مفت علاج کیلئے خصوصی کارڈ لانے کا فیصلہ

تھیسس اور پروجیکٹ ڈیفنس اپڈیٹ کالج آف ایجوکیشن فار ویمن اسکردو ، کامیاب طلبہ اور ان کے تحقیقی موضوعات

50% LikesVS
50% Dislikes

کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل میں نیولے کا مٹر گشت، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں