شگر . کولڈ ڈزٹ جیب ریلی کے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے ایس ایس پی آفس شگر میںاہم اجلاس
شگر . کولڈ ڈزٹ جیب ریلی کے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے ایس ایس پی آفس شگر میںاہم اجلاس
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگر ایس ایس پی شگر حاجی عبدالروف کے زیر صدارت دنیا کے بلندترین و سرد ترین صحرا سرفہ رنگاہ میں 06 اکتوبر سے شروع ہونے والی جیپ ریلی و دیگر رنگا رنگ تقریبات کی جامع و مو ثر حفاظتی اقدامات و انتظامات ترتیب دینے کےلیے ایک اعلی سطحی اجلاس ایس ایس پی آفس شگر میں منعقد ہوئی۔ جس میں ایس ڈی پی او شگر عطا ءاللہ خان، ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر زمان شگری، آفس سپرنٹنڈنٹ انسپکٹر خادم حسین، ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی محمدعیسٰی، لائن آفیسر فداحسین، انچارچ چوکی گلاب پور یوسف علی، ٹریفک انچارج قاردمجید و دیگر ذمہ داراں شریک ہوئے۔ اجلاس ہذا میں قومی سطح پر منعقد ہونے والی انتہائی اہمیت کے حامل ایونٹ کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلیے درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کیاگیا۔ جیپ ریلی ٹریک کی حفاظتی اقدامات و انتظامات پر بھی بغور جائزہ لیا گیا۔علاوہ ازیں ایونٹ ہذا کے دوران مقامی رضاکاروں کا خدمات بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
کولڈ ڈزٹ شگر کی شیڈول جاری کر دیا یہ جیب ریلی کے مذید تفصلات
ایس ایس پی شگر نے شرکاء اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی بلند ترین و سردترین صحرا سرفہ رنگاہ میں منعقد ہونے والی نہایت ہی اہمیت کے حامل نیشنل ایونٹ کی پُرامن و خوبصورت انداز میں انعقاد یقینی بنانے کےلیے محدود و دستیاب تمام وسائل بروٸے کار لائیں گے ۔ اس دوران تمام ذمہ داراں اپنی فرائض منصبی کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں جوکہ کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔ لہذا اس اہم چیلنچ سے نبرد آزما ہونے کےلیے پوری تندہی و فرض شناسی سے ڈیوٹی کی ادائیگی کو عبادت و سعادت سمجھ کر نبھائیں۔
urdu news update, Important meeting regarding security and other arrangements of Cold Desert Jeeb Rally