گلگت ضلع ہنزہ کی وادی چپورسن میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے نگران وزیر داخلہ، نگران وزیر جنگلات اور نگران وزیر مواصلات و تعمیرات (C&W) پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے دورہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت ضلع ہنزہ کی وادی چپورسن میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے نگران وزیر داخلہ، نگران وزیر جنگلات اور نگران وزیر مواصلات و تعمیرات (C&W) پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (GBDMA) ذاکر حسین ،ان کی فیلڈ ٹیم اور ڈپٹی کمشنر ہنزہ بھی موجود تھے۔ ڈی جی جی بی ڈی ایم اے اور ڈی سی ہنزہ نے نگران وزراء کو جاری امدادی کارروائیوں، نقصانات کے تخمینے اور بحالی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ نگران وزراء نے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) کی بروقت کارکردگی کو سراہتے ہوئے زلزلے کے بعد 48 گھنٹوں میں سڑکوں کی بحالی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ واضح رہے کہ 19 جنوری کو وادی چپورسن میں شدید زلزلہ آیا جس کے جھٹکے ملک کے مختلف حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ وادی کے دس دیہات میں سے چار دیہات شدید متاثر ہوئے جہاں تقریباً 500 گھرانے آباد ہیں۔ زلزلے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہوئے جبکہ تقریباً تمام مکانات مکمل یا جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ نقصانات کا تفصیلی سروے جاری ہے۔زلزلے کے فوراً بعد گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ مکانات، سرکاری و نجی عمارات اور آبپاشی کے نظام کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ متاثرہ عوام نے حرارتی آلات، پری فیبریکیٹڈ شیلٹرز اور صحت کی سہولیات کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جی بی ڈی ایم اے نے شراکت دار اداروں کے تعاون سے جامع امدادی مہم شروع کر دی ہے۔
گلگت ضلع ہنزہ کی وادی چپورسن میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے نگران وزیر داخلہ، نگران وزیر جنگلات اور نگران وزیر مواصلات و تعمیرات (C&W) پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے دورہ
urdu news update, High-Level Delegation Visits Earthquake-Affected Areas
“نیازِ احساس Emotional Need ، پارس کیانی ساہیوال، پاکستان




