شگر ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کی ہدایت پر ریوینو فیلڈ اسٹاف کی خسرہ و روبیلا مہم کی بھرپور نگرانی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ، ریوینو فیلڈ اسٹاف کی خسرہ و روبیلا مہم کی بھرپور نگرانی ,خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کو مؤثر بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کی خصوصی ہدایات پر ریوینو فیلڈ اسٹاف روزانہ کی بنیاد پر مہم کی نگرانی اور جائزہ لے رہا ہے۔ تحصیلدار ہیڈکوارٹر، گلاب پور، تسر باشہ سمیت تمام متعلقہ پٹواری اپنے اپنے حلقوں میں گلی گلی اور محلہ محلہ جا کر ویکسی نیشن سرگرمیوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔متعدد مقامات پر بعض والدین کی جانب سے بچوں کی ویکسی نیشن سے انکار کے واقعات بھی سامنے آئے تھے، جنہیں ٹیموں نے مؤثر آگاہی، رہنمائی اور ترغیب کے ذریعے رضامند کیا۔ضلعی انتظامیہ اور فیلڈ اسٹاف کا کہنا ہے کہ قومی اہمیت کی اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے تاکہ بچوں کو خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
urdu news update, Gilgit baltistan news




