urdu news update, gilgit baltistan news 0

جسٹس ریٹائرڈ یار محمد بطور نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایک بہترین منتظم ثابت ہوں گے، وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
جسٹس ریٹائرڈ یار محمد بطور نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایک بہترین منتظم ثابت ہوں گے، وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد بطور نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایک بہترین منتظم ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا بنیادی کردار انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنا ہے جبکہ نگران سیٹ اپ کا مقصد انتظامی امور کو مؤثر انداز میں چلانا اور انتخابی ماحول کو پرامن بنانا ہے۔ وفاقی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ انتخابی مرحلے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی۔انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کا شفاف ماضی دیکھتے ہوئے انہیں نگران ذمہ داری سونپی ہے، اور وفاقی حکومت کی جانب سے جی بی حکومت کو مکمل معاونت فراہم کی جائے گی، جس کا عملی ثبوت ان کی گلگت آمد ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے عوام کا یہ بڑا احسان ہے کہ وہ بغیر کسی فائدے کے سرحدوں کے محافظ ہیں اور اس کی ایک طویل تاریخ موجود ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی ہم سب کے لیے عزیز ہے یہاں کے عوام محب وطن ہیں اور سیاحت کے فروغ کے لیے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جی بی کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔انجینئر امیر مقام نے بتایا کہ وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ سلور پاور منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کی لاگت 26 ارب روپے ہے اور اس کا ٹینڈر جلد یقینی بنایا جائے گا تاکہ علاقے میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے ہونہار طلبہ کے لیے تین دانش سکولوں کی تعمیر کا عمل بھی شروع ہے تاکہ نوجوان بہتر مواقع حاصل کر کے جی بی اور پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ نگران وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد اپنی کابینہ کے ساتھ مل کر شفاف، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کو ہر ممکن حد تک یقینی بنائیں گے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, gilgit baltistan news

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام، خصوصاً ضلع غذر کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے وفاقی وزیر امورِ کشمیر

ن لیگ، پیپلز پارٹی اور منحرفین کے ٹولے نے گلگت بلتستان میں سیاست اور حکمرانی کو ایک بار پھر سنگین مذاق بنا دیا ہے امتیاز علی تاج صوبائی سیکرٹری اطلاعات ، پی ٹی آئی گلگت بلتستان

گلگت بلتستان ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام حکومت گلگت بلتستان کے اعزاز میں ایک پروقار اور شان دار تقریب کا انعقاد

50% LikesVS
50% Dislikes

جسٹس ریٹائرڈ یار محمد بطور نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایک بہترین منتظم ثابت ہوں گے، وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں