IMG 20251123 WA0015 1 0

شگر سیلاب سے متاثر ہونے والے باشہ ڈوگرو کے بے گھر خاندانوں کے لیے امید کی کرن جاگ اٹھی ہے۔
اسٹاف رپورٹر
معاون فاؤنڈیشن اور دیگر فلاحی اداروں کی جانب سے تعمیر کیے گئے نئے گھروں کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے انجام دیا۔ضلعی انتظامیہ شگر کی درخواست پر متعلقہ فلاحی اداروں نے متاثرین کے لیے محفوظ و مضبوط مکانات تعمیر کیے ہیں، جن کی فراہمی سے سیلاب متاثرہ خاندانوں کو موسمِ سرما کی سختیوں سے قبل چھت میسر آ گئی ہے۔ افتتاحی تقریب میں متاثرہ خاندانوں نے ضلعی انتظامیہ اور معاون فاؤنڈیشن کے اس بروقت اقدام پر دلی شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے کہا کہ انتظامیہ اور فلاحی اداروں کے باہمی تعاون سے متاثرین کی مؤثر بحالی ممکن ہو سکی ہے، اور یہ اقدام صرف گھروں کی تعمیر نہیں بلکہ انسانی ہمدردی اور خدمتِ خلق کی اعلیٰ مثال ہے جو باشیہ کے چہروں پر امید، خوشی اور اطمینان بکھیر رہا ہے۔پروگرام منیجر معاون فاؤنڈیشن نائلہ یاسمین نے بتایا کہ متاثرہ افراد اب پرسکون اور محفوظ گھروں میں منتقل ہو سکیں گے، جس سے ان کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ شگر ہارون گل، تحصیلدار تسر باشہ حاجی عنایت علی، مقامی عمائدین، متاثرہ خاندان اور معاون فاؤنڈیشن کی ٹیم بھی موجود تھی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں