اسکردو نگران صوبائی وزیر اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان غلام عباس نے وزارت کا حلف اٹھانے کے بعد سکردو پہنچنے پر علاقے کے عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسکردو نگران صوبائی وزیر اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان غلام عباس نے وزارت کا حلف اٹھانے کے بعد سکردو پہنچنے پر علاقے کے عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سکردو آمد پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نگران وزیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شفاف، آزاد اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس کے لیے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ وزیر اطلاعات غلام عباس نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آزاد، ذمہ دار اور باخبر میڈیا جمہوری عمل کا ایک اہم ستون ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ، ڈیجیٹل سہولیات کی بہتری اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مقامی صحافیوں کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ حکومت اور میڈیا کے درمیان مثبت اور تعمیری روابط کو فروغ دیا جائے گا تاکہ عوامی مسائل بروقت اجاگر ہوں اور ان کا مؤثر حل ممکن بنایا جا سکے۔تقریب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ بلتستان ڈویژن کلثوم زہرا ،سینئر صحافی اسحاق جلال اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
urdu news update, gilgit baltistan news
لاہور یونیورسٹی آف لاہور میں خودکشی کا معاملہ، 21 سالہ طالبہ بالاخر ہوش میں آگئیں




