urdu news update, Gather Ghazian Shigar 0

شگر غازیاں شگر کے یومِ تاسیس کے موقع پر شگر میں ایک اہم اور پروقار اجلاس منعقد ہوا، جس میں غازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر غازیاں شگر کے یومِ تاسیس کے موقع پر شگر میں ایک اہم اور پروقار اجلاس منعقد ہوا، جس میں غازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیم کی سابقہ فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے آئندہ سیاسی میدان میں بھی فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سرپرستِ اعلیٰ حاجی وزیر دفاع نے کی۔ اس موقع پر غازیاں گلگت کے سینئر نائب صدر وزیر عبد الکریم، صوبیدار میجر (ر) غلام محمد اور صوبیدار (ر) رشید سمیت دیگر اہم عہدیداران اور غازی حضرات بھی موجود تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام غازی متحد ہیں اور وہ نہ صرف اپنے ذاتی حقوق بلکہ پورے خطے کے حقوق کے لیے جس جرأت اور یکجہتی سے جدوجہد کر رہے ہیں وہ قابلِ ستائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غازیوں کی یہ مشترکہ جدوجہد مستقبل میں بھی بھرپور جذبے کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ علاقے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس کے شرکاء نے تنظیم کو مزید فعال بنانے، فلاحی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے مربوط حکمتِ عملی وضع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
urdu news update, Gather Ghazian Shigar

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

دن بھر کی اہم خبروں‌ کی لنک ملاحظہ فرمائیں،

معین خان کے انتقال کی جعلی خبر، ایم کیو ایم رہنما نے اسمبلی میں مغفرت کی دعا کی درخواست کر ڈالی

سوشل میڈیا کا نیا محاذ اور بگڑتی ہوئی نسل ، یاسر دانیال صابری

گزشتہ روز اسلام آباد میں‌ پیش آنے والا افسوسناک ٹریفک حادثہ، متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی اور مقدمے کی مؤثر پیروی کے لیے Lawyers Forum کی جانب سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر غازیاں شگر کے یومِ تاسیس کے موقع پر شگر میں ایک اہم اور پروقار اجلاس منعقد ہوا، جس میں غازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں