راولپنڈی بنتِ حوّا فاؤنڈیشن اور رختہ اکیڈمی کے مابین تعلیمی معاہدہ ، گلگت بلتستان کی طالبات کے لیے 45 فیصد رعایت کا اعلان، بنتِ حوّا فاؤنڈیشن اور رختہ اکیڈمی کے درمیان ایک اہم اور تاریخی تعلیمی معاہدہ طےپایا
راولپنڈی بنتِ حوّا فاؤنڈیشن اور رختہ اکیڈمی کے مابین تعلیمی معاہدہ — گلگت بلتستان کی طالبات کے لیے 45 فیصد رعایت کا اعلان، بنتِ حوّا فاؤنڈیشن اور رختہ اکیڈمی کے درمیان ایک اہم اور تاریخی تعلیمی معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت گلگت بلتستان کی طالبات کے لیے 45 فیصد رعایت (ڈسکاؤنٹ) کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ خطے کی طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دروازے مزید کھولنے اور انہیں معیاری تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے سلسلے کی ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ایڈووکیٹ کلثوم ایلیاء شگری نے معاہدے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ وہ خواب تھا جو ہم برسوں سے دل میں لیے ہوئے تھے۔ ہم نے راولپنڈی کی مختلف اکیڈمیوں سے رابطہ کیا، کسی نے دس فیصد تو کسی نے پندرہ فیصد رعایت دینے کی پیشکش کی، مگر ہماری توقعات کے مطابق تعاون صرف رختہ اکیڈمی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ “رختہ اکیڈمی نے خلوص نیت اور بھرپور جذبے کے ساتھ گلگت بلتستان کی طالبات کے لیے 45 فیصد فیس میں کمی کر کے ایک نئی مثال قائم کی۔ کلثوم ایلیاء شگری نے مزید کہا کہ اس معاہدے میں کسی قسم کا ذاتی یا مالی مفاد شامل نہیں، بلکہ یہ قدم صرف اور صرف علاقے کی بچیوں کے بہتر تعلیمی مستقبل اور خود اعتمادی کے فروغ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے رختہ اکیڈمی کے انتظامیہ اور اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “یہ معاہدہ علم، تعاون اور خدمتِ خلق کے سفر میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، فاؤنڈیشن اور اکیڈمی کے مابین یہ شراکت آئندہ مرحلے میں دیگر تعلیمی منصوبوں اور تربیتی پروگراموں تک بھی توسیع دی جائے گی، تاکہ گلگت بلتستان کی طالبات جدید تعلیمی میدان میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
urdu news update, Educational Agreement Between Bint-e-Hawa Foundation




