urdu news update Earthquake Victims in Ghizer 0

غذر، ہنزہ، اشکومن اور دیگر علاقوں کے زلزلہ متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں، پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان اور ہلالِ احمر گلگت بلتستان/پاکستان اس مشکل گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، چیئرمین ہلالِ احمر گلگت بلتستان عمران ندیم
رپورٹ، 5 سی این نیوز

شگر سابق رکنِ اسمبلی اور چیئرمین ہلالِ احمر گلگت بلتستان عمران ندیم نے کہا ہے کہ غذر، ہنزہ، اشکومن اور دیگر علاقوں کے زلزلہ متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں، پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان اور ہلالِ احمر گلگت بلتستان/پاکستان اس مشکل گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران ندیم نے کہا کہ زلزلے کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر انہیں انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بطور چیئرمین ہلالِ احمر گلگت بلتستان، ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرپرسن کی وساطت سے عالمی ہلالِ احمر اداروں سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ متاثرین کی جلد بحالی اور امداد کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلالِ احمر کے رضاکار ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور حتیٰ الامکان کوشش کی جا رہی ہے کہ ہر متاثرہ خاندان تک امداد پہنچائی جائے۔ عمران ندیم کا کہنا تھا کہ ہلالِ احمر ایک بین الاقوامی ادارہ ہے، اسی لیے عالمی اداروں سے رابطے کے مثبت نتائج سامنے آنے کی امید ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہلالِ احمر گلگت بلتستان متاثرین کی بحالی تک ان کے ساتھ کھڑا رہے گا اور کسی بھی متاثرہ فرد کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update Earthquake Victims in Ghizer

گلگت بلتستان کی اراضیات, مغل و ڈوگرا راج سے لینڈ ریفارمز ایکٹ 2025 تک تاریخی و قانونی جائزہ . جی ایم ایڈوکیٹ

نیازِ احساس Emotional Need ، پارس کیانی ساہیوال، پاکستان

50% LikesVS
50% Dislikes

غذر، ہنزہ، اشکومن اور دیگر علاقوں کے زلزلہ متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں، پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان اور ہلالِ احمر گلگت بلتستان/پاکستان اس مشکل گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، چیئرمین ہلالِ احمر گلگت بلتستان عمران ندیم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں