کراچی میں نوپارکنگ میں گاڑیوں کو ڈرونز اور اسکینرز سے ای چالان کئے جائیں گے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کا اعلان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا ہے کہ کراچی میں نوپارکنگ میں گاڑیوں کو ڈرونز اور اسکینرز سے ای چالان کئے جائیں گے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت فیس لیس ای ٹکنگ سسٹم کی کارکردگی اور دیگر شہروں تک اسے وسعت دینے سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ اس میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں ای چالان کے نفاذ کے بعد 23 ہزار سے زائد شہریوں نے سہولت سینٹرز کا وزٹ کیا ہے، اب تک جاری ہونے والے 90 فیصد ای چالان معاف کردیئے گئے ہیں
مجموعی طور پر 4 ہزار چالان کی مد میں 2 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا جاچکاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں پارکنگ لائنز کی خلاف ورزی کے انسداد کے لئے زمینی وفضائی نگرانی کا آغاز کرنے جارہے ہیں، ٹریفک پولیس کی کاروں پر نصب کیمرے / اسکینرز اور ڈرون سے نوپارکنگ پر کھڑی گاڑیوں کوای ٹکٹ جاری کریں گے۔
urdu news update, E-Challans No-Parking Violation
پاکستانی شہری فی لیٹر پیٹرول پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں




