urdu news update, A Graceful Poetry Gathering “In Memory of Hasrat 0

شگر ادبی بورڈ شگر کے زیرِ اہتمام معروف شاعر، ادیب اور صحافی مرحوم سید حسن حسرت کی یاد میں ایک پروقار اور خوبصورت محفلِ مشاعرہ بعنوان “بیادِ حسرت” منعقد ہوئی۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ادبی بورڈ شگر کے زیرِ اہتمام معروف شاعر، ادیب اور صحافی مرحوم سید حسن حسرت کی یاد میں ایک پروقار اور خوبصورت محفلِ مشاعرہ بعنوان “بیادِ حسرت” منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا مقصد مرحوم کے علمی و ادبی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور ان کے فن و فکر کو نئی نسل تک پہنچانا تھا۔محفل کے مہمانِ خصوصی مرحوم سید حسن حسرت کے پوتے سید حسنین تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں اپنے دادا کی علمی و ادبی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ حسرت صاحب کا نام بلتستان کے علمی و ثقافتی ورثے کا ایک روشن باب ہے۔ تقریب کی صدارت فدا طوغاجی (صدر ادبی بورڈ شگر) نے کی، جبکہ معروف شعراء فدا محمد راہی، ہمایون، جمیل شیخ، اخوند علی اخوند، علی محمد خالص، شکور علی شکور، محمد حسین آرزو اور مہدی تسبم نے اپنا کلام پیش کیا۔شعراء نے مرحوم سید حسن حسرت کے فن، فکر، اور زبان و بیان کے کمالات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کے ادبی ورثے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔محفل کا ماحول ادب، احترام اور جذباتِ عقیدت سے لبریز رہا۔
آخر میں مرحوم کے لیے دعاِ مغفرت کی گئی اور ادبی بورڈ شگر کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ مستقبل میں بھی حسرت صاحب کے ادبی کارناموں پر مزید تحقیقی و تخلیقی نشستیں منعقد کی جائیں گی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, A Graceful Poetry Gathering “In Memory of Hasrat

غـز،ہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر عوام کیلئے چالان نہیں انعام ہونا چاہیے، نبیل ظفر کا طنز

گلگت بلتستان اور آنے والے الیکشن: ترقی کی اصل راہ کہاں ہے، اشرف حسین شگری (جیولوجسٹ)

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر ادبی بورڈ شگر کے زیرِ اہتمام معروف شاعر، ادیب اور صحافی مرحوم سید حسن حسرت کی یاد میں ایک پروقار اور خوبصورت محفلِ مشاعرہ بعنوان “بیادِ حسرت” منعقد ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں