یونیورسٹی آف بلتستان سکردو باٹینیکل سوسائٹی نے “بائیو ڈائیورسٹی کرائسزڈینڈروکلیمیٹولوجی اور ایکولوجی” کے امکان کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو باٹینیکل سوسائٹی نے “بائیو ڈائیورسٹی کرائسزڈینڈروکلیمیٹولوجی اور ایکولوجی” کے امکان کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو باٹینیکل سوسائٹی نے “بائیو ڈائیورسٹی کرائسزڈینڈروکلیمیٹولوجی اور ایکولوجی” کے امکان کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈینڈرو کرونالوجی
پروفیسر ڈاکٹر معین الدین احمد سمینار کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے حیاتیاتی تنوع کے نقصان سے نمٹنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ڈینڈروکرونولوجی کی اہمیت کی وضاحت کی، ڈینڈرو کرونولوجی کے پرنسپل، کراس ڈیٹنگ، ڈینڈرو کرونولوجی کو متاثر کرنے والے پیرامیٹرز، ڈینڈرو کرونولوجی کی ہر شاخ کو تفصیل سے بیان کیا، سامعین سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پینس والچیانا کی خالص نسل صرف وادی نلتر میں پائی جاتی ہے۔ اُنہوں نے دو مختلف درختوں کے درمیان ٹری رنگ کی تاریخ کے حصوں کو ملانے کے لیے موازنہ کیا اور اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح ڈینڈروکرونولوجی اور ماحولیات موسمیاتی تبدیلی کے بحران کو سمجھنے اور اس کو کم کرنے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر معین الدین احمد نے ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ڈینڈرو کرونولوجی کے مستقبل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ، ماضی کے پوشیدہ رازوں سے پردہ اٹھانے اور مستقبل کے لیے پائیدار طریقوں سے آگاہ کرنے کی صلاحیت کی بھی وضاحت کی ۔
ڈاکٹر علمدار حسین ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ باٹنی نے بھی سمینار سےخطاب کیا اور بلتستان کے خطے میں ڈینڈرو کرونولوجیکل اسٹڈیز کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے پروفیسر معین الدین احمد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنا قیمتی تحقیقی تجربہ فیکلٹی اور طلباء کے ساتھ شیئر کیا۔ سیمینار کے اختتام پر محققین، اور عوام کو حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا،گیا ۔ ڈاکٹر معین الدین احمد کی پریزنٹیشن اور حاضرین کی شرکت نے سیمینار کو بصیرت انگیز اور نتیجہ خیز بنا دیا۔ اس موقعے پر ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کو حیاتیاتی تنوع کے نقصان کے اہم مسئلے سے نمٹنے کے لیے بھی آمادہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔
باٹنی ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف بلتستان اور بوٹینیکل سوسائٹی نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سمینار میں شرکت کی۔
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو باٹینیکل سوسائٹی نے “بائیو ڈائیورسٹی کرائسزڈینڈروکلیمیٹولوجی اور ایکولوجی” کے امکان کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد
urdu news, University of Baltistan Skardu Botanical Society organized a one-day seminar on “Biodiversity Crises Dendroclimatology and Prospect of Ecology”.