بلتستان یونیورسٹی: طریقہ تدریس اور مسابقتی امتحان کے حوالے سے سیمینار، وہ طالب علم کبھی ناکام نہیں ہوتا جو مشکلات سے گھبرانے کے بجائے راہِ حل کی طرف بڑھنے کی جستجو کرتا ہے

urdu news, University of Baltistan: Seminar on Teaching Methodology and Competitive Examination,

بلتستان یونیورسٹی: طریقہ تدریس اور مسابقتی امتحان کے حوالے سے سیمینار، وہ طالب علم کبھی ناکام نہیں ہوتا جو مشکلات سے گھبرانے کے بجائے راہِ حل کی طرف بڑھنے کی جستجو کرتا ہے
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے تحت منعقدہ سیمینار کے کلیدی مقرر ہاروڈ یونیورسٹی کے گریجویٹ پروفیسر منیر احمد تھے
سکردو کوالٹی انہاسمنٹ سیل (QEC) بلتستان یونیورسٹی سکردو کے تحت ایک سیمینار انچن کیمپس آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا۔ سیمینار کے کلیدی مقرر ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کے فُل برائٹ گریجویٹ پروفیسر منیر احمد تھے۔ سیمینار کے سامعین میں بلتستان یونیورسٹی کے طلباء وطالبات، اساتذہ کرام اور جامعہ ہذا سے ملحقہ کالجز کے طلبہ شامل تھے۔ سیمینار کے اہم موضوعات میں طریقہ تدریس اور مسابقتی امتحان تھے۔ پروفیسر منیر احمد نے تقریر کے پہلے سیشن میں سیکھنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں ، ذہنی استعداد بڑھانے اور طلباء کے لئے مسابقتی امتحانات کی تیاری کے پہلوؤں پر ایک پُرمغز گفتگو کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ وہ طالب علم کبھی ناکام نہیں ہوتا جو مشکلات سے گھبرانے کے بجائے راہِ حل کی طرف بڑھنے کی جستجو کرتا ہے۔ آپ حقیقی طالب علم اِس معنی میں ہیں کہ آپ کی ذہنی استعداد آپ کی شخصیت کی یقینی گواہ بن جائے۔ پروفیسر منیر احمد نے مسابقتی امتحانات کی تیاری کے سلسلے میں متعدد پہلوؤں کی نشاندہی کی اور طلباء و طالبات سے ہار نہ مانے کی نصیحت کی۔ دوسرے سیشن میں پروفیسر منیر کا موضوعِ گفتگو ” طریقہ تدریس“ تھا۔ لا محالہ ان کے سامعین اساتذہ کرام تھے۔ اُنہوں نےپڑھانے کے نت نئے طریقے اور جدید ٹیکنالوجی کی موجودگی میں طلبہ کی ذہن سازی میں کردار ادا کرنے کی حکمت عملی کی طرف اشارہ کیا۔ دریں اثناء مہمان مقرر تشریف لائے تو ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی پی ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکرؔ نے خوش استقبال کیا اور مہمان کی آمد کو بلتستان یونیورسٹی کےلئے منفعت بخش قرار دیا۔ دوسری طرف وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی کی طرف سے ایڈیشنل ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل ڈاکٹر عطارد علی نے مہمان مقرر کی خدمت میں سوینئر پیش کیا ۔ سیمینار کےا ختتام پر ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس سیل ملحقہ کالجز سجاد حسین نے اسلام آباد سے طویل مسافت طے کرکے سکردو تشریف لانے پر پروفیسر منیر احمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

وفاقی بجٹ میں وفاق اور صوبوں میں ترقیاتی بجٹ 2709 ارب رکھنے کی تجویز، کوارڈنیشن کمیٹی اجلاس میں‌جائزہ

نوکری 2024 ، سندھ پولیس میں جونیئرکلرک اور الیکٹریشن کی نوکریوں‌کا اعلان

شگر، نوجوان سیاستدان عابد استوری نے آنے والے الیکشن میں شگر سے الیکشن لڑنے کا اعلان

شگر ، راجہ اعظم خان اور ڈاکڑ کرامت رضا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگرنے سول ڈسپنسری نیالی کا افتتاح کردیا گیا

urdu news, University of Baltistan: Seminar on Teaching Methodology and Competitive Examination,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں