urdu news, tourism in gilgit baltistan 0

شگر، ضلع میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اس سال سیاحوں کی تعداد بھی متوقع طور پر بہت زیادہ ہے شگر میں سیاحوں کے ساتھ کسی قسم کا مسئلہ پیش نہیں آنا چاہیے، ڈی سی شگر
شگر، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد، ایس ڈی پی او شگر اور ڈی ایم او ویسٹ منیجمنٹ سمیت شگر میں موجود تمام ہوٹلز مالکان اور منیجرز شریک تھے ڈی سی شگر نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اس سال سیاحوں کی تعداد بھی متوقع طور پر بہت زیادہ ہے شگر میں سیاحوں کے ساتھ کسی قسم کا مسئلہ پیش نہیں آنا چاہیے تمام ہوٹلز مالکان اپنے اپنے ہوٹلوں میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامات کریں حکومت کی جانب سے جاری ایس او پی پر ہر ممکن عملدرآمد کو یقینی بنائیں ایس او پی کے مطابق حفاظتی انتظامات کریں باالخصوص سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام جلد مکمل کریں اسسٹنٹ کمشنر شگر کو ہدایت کی کہ تمام ہوٹلوں میں صفائی اور حفظانِ صحت کا جائزہ لیتے رہیں غفلت برتنے والوں پر سختی سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تمام ہوٹل مالکان اور منیجروں نے اب تک کی تیاری اور انتظامات کے حوالے سے ڈی سی شگر کو آگاہ کیا اور ایس او پی کے مطابق تمام تر سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا ڈی سی شگر نے ڈی ایم او ویسٹ منیجمنٹ شگر کو صفائی ستھرائی اور ہوٹلوں سے نکلے کچروں کو بروقت ٹھکانے لگانے کی ہدایت کی اور مزید کہا کہ شہر میں کہیں بھی کھلی جگہوں پر کچرہ نظر نہیں آنا چاہئے ایس ڈی پی او شگر کو سیاحوں کی حفاظت کے حوالے سے ہر جگہ نظر رکھنے کا حکم دیا اور کہاتمام ہوٹلوں میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیں اور وقتاً فوقتاً چیکنگ کرتے رہیں انہوں نے شرکاء سے کہا کہ ہر ممکن کوشش کریں کہ سیاح یہاں سے خوش اور اچھے تاثر لے جائیں تاکہ سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے اور لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے ہوٹل مالکان پر زور دیا کہ ہوٹلوں میں ملازمت کے لئے مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے اور تمام تر خریداری ممکنہ طور پر مقامی مارکیٹ سے کیا جائے اور ٹھیکے بھی لوکل ٹھیکہ داروں کو دیا جائے یہ مقامی لوگوں کا حق ہے اس سے یہاں کے لوگوں کی معیشت بہتر ہوگی اور ہوٹل منیجمنٹ کے لئے بھی بہتر ہوگا۔
urdu news, tourism in gilgit baltistan
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 8 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی بدولت ممکن ہو رہا ہے

افسوس ناک خبر ،لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 11 افراد جاں بحق، 4 پاکستانی بھی شامل

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر، ضلع میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اس سال سیاحوں کی تعداد بھی متوقع طور پر بہت زیادہ ہے شگر میں سیاحوں کے ساتھ کسی قسم کا مسئلہ پیش نہیں آنا چاہیے، ڈی سی شگر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں