گزشتہ روز کیا کچھ ہوتا رہا، اہم خبروں کی جھلکیاں ، عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی کوششیں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گزشتہ روز کیا کچھ ہوتا رہا، اہم خبروں کی جھلکیاں ، عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی کوششیں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات
(1) غ، ز، ہ میں دجال درندگی پر اتر آیا، خان_یونس میں 19 اور زیتون محلے میں کئی افراد شہید، درجنوں زخمی
(2) پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی ناکام بنا دی، 8 دہشت گرد جہنم واصل
(3) غ ز، ہ جارحیت پر جماعت اسلامی کا 20 اپریل کو امریکی سفارت خانے کے گھیراؤ کا اعلان
(4) “آپ کے ہاتھوں پر خون ہے” مائیکروسافٹ کی تقریب میں خاتون انجینئر کا اہل_قدس کے حق میں زبردست احتجاج
(5) نئے کینالز کی تعمیر کیخلاف، دریائے سندھ بچاؤ کیلئے جے یو آئی سندھ کے لاڑکانہ، سکھر سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے
(6) بی این پی کا کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ روکنے کیخلاف کل بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
(7) کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو سردار اختر مینگل کو گرفتار کرلیا جائے گا، بلوچستان حکومت کا انتباہ
(8) حج پروازوں کا 29 اپریل سے آغاز، 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر جائیں گے: وزیر مذہبی امور سردار یوسف
(9) ہری پور: تربیلہ ڈیم کے دلدل میں کشتی میں پھنسے تمام 130 مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا
(10) ڈیرہ اسماعیل خان: قبائلی مشیران، علمائے کرام کا فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان
(11) خواجہ آصف نے بجلی سستی، شرح سود اور مہنگائی کم ہونے کو معجزہ قرار دے دیا
(12) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5 بجے شروع ہوگا، 12 نکاتی ایجنڈا جاری
(13) شکرگڑھ : جلالہ بند کے قریب دریائے راوی میں 3 بچے ڈوب گئے
(14) جڑانوالہ: بس کی ٹکر سے رکشہ سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
(15) تھیٹر سے فحاشی کا خاتمہ مشن ہے، دھمکیوں کی پروا نہیں: عظمی ٰ بخاری
(16) حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ رکھ کر درآمدی بل میں اضافہ روکنے کا منصوبہ
(17) وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی لاہور میں اہم ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
(18) پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دیے جائیں گے
(19) وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں کلثوم نواز اسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دے دی
(20) خیبر؛ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام
(21) کے پی میں ایک رمضان بازار نہیں لگا مگر 10 ارب روپے بانٹ دیے گئے، عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کو جواب
(22) بشریٰ بی بی، علیمہ خان سمیت دیگر شخصیات دھڑوں کی سرپرستی کررہی ہیں، سینئر قیادت کا انکشاف
(23) سینئر قیادت کا دھڑے بندی ختم کروانے کیلیے عمران خان سے رابطے اور جیل میں ملاقات کا فیصلہ
(24) عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی کوششیں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات
(25) راولپنڈی: آف لائن بکنگ کروا کے رائیڈرز سے موٹرسائیکلیں چھیننے والا گینگ گرفتار
(26) کراچی میں کچرے اور گوبر سے بائیو گیس بنانے کا منصوبہ شروع
(27) بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے
(28) عورت کے قانونی حقوق شادی کے بعد ختم نہیں ہوتے، والد کی جگہ بیٹی نوکری کیلئے اہل قرار
(29) مرغی کے گوشت کی قیمت قابو سے باہر، فی کلو 880 روپے کا ہوگیا
(30) خواجہ آصف نے عوام کو بجٹ میں مزید خوشخبریوں کی نوید سنادی
(31) پنجاب سے 1336 غیرملکی ڈی پورٹ، 2772 افغان باشندرے ہولڈنگ سینٹرز منتقل
(32) کراچی: شیر شاہ میں نالے کے قریب دھماکے سے زخمی لڑکا دوران علاج دم توڑ گیا
(33) افغان مہاجرین کی واپسی؛ یکم اپریل سے اب تک 944 غیر ملکی خاندان ملک بدر
(34) مصطفیٰ عامر قتل کیس؛ گرفتار ملزم ارمغان کے سہولت کار دو ملازمین بے نقاب
(35) کراچی: ڈکیتی مزاحمت میں حاملہ خاتون کی ہلاکت کا ڈراپ سین، معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا
(36) عمران خان نے کہا آرمی چیف سے بات کرنا چاہتا ہوں، اعظم سواتی کا بیان
(37) ٹرمپ حکومت کیخلاف امریکا سمیت مختلف ممالک میں احتجاج، پالیسیاں واپس لینے کا مطالبہ
(38) پاکستانی سے شادی کے لیے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی نیو یارک میں موج مستی
(39) کراچی: کورنگی میں لگی آگ تاحال نہ بجھ سکی، پانی کے نمونوں میں زہریلے کیمیکلز کا انکشاف
(40) ملک کے 3 ٹکڑوں کا خواب دیکھنے والی جماعت آج خود ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی، مریم اورنگزیب
(41) آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ہے، عطا تارڑ
(42) نواز شریف کا آئندہ ہفتے لندن جانے کا امکان، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول
(43) وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کا دورہ کریں گے
(44) معدنیات کے شعبے میں امریکی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے وفد 8 اپریل کو پاکستان آئے گا
(45) مولانا فضل الرحمان کے نام پر جعلی ایکس سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلائے جانے کا انکشاف
(46) لاہور کے اسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی، پولیس اسپیشل برانچ کو تحقیقات کا ٹاسک دے دیا گیا
(47) عمران خان ہمارے ساتھ میٹنگ میں نہیں بیٹھتا تھا، آج وہی میٹنگز میں آنے کیلئے منتیں کر رہا ہے: وزیر دفاع
(48) خیبر پختونخوا میں دل کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ
(49) پاکستان کو ہندوستان کے مقابلے میں ترقی کی ریس میں جتوانا ہے: احسن اقبال
(50) پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اُردو کمنٹری، پینل کا اعلان بھی ہوگیا
(51) پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کا فیصلہ
(52) منڈی بہاء الدین: ضلعی انتظامیہ نے پریس کلب منہدم کردیا
(53) راولپنڈی پولیس کے اہلکار اسلام آباد میں اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
(54) کراچی میں انڈر-23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے افتتاحی ایڈیشن کا آغاز
(55) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کالج کی 20 سالہ طالبہ تقریر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی
(56) کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا
(57) سیمنٹ کی فروخت میں 6.6 فیصد کمی، تعمیراتی سرگرمیاں تاحال سست روی کا شکار
(58) کراچی: مردہ بچے کی پیدائش کا دعویٰ کرنے والی ماں سے بچہ زندہ برآمد
(59) بارشوں کے بعد بڑے ڈیموں کی سطح میں معمولی بہتری آگئی
(60) متنازع وقف ترمیمی بل کیخلاف بھارت بھر میں مسلمانوں کا شدید احتجاج، ریلیاں اور مظاہرے
urdu news, top news headline , news highlights
افسوناک خبر، کھلونا پستول سے کھیل کے دوران پٹاخہ پھٹنے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق،