استور ضلع استور میں ترقیاتی منصوبوں میں کام کے میعار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اسسٹنٹ کمشنر استور

استور ضلع استور میں ترقیاتی منصوبوں میں کام کے میعار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اسسٹنٹ کمشنر استور
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
استور ضلع استور میں ترقیاتی منصوبوں میں کام کے میعار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا. اس حوالے سے ضلعی انتظامی آفیسران ترقیاتی منصوبوں کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی جاری رکھے ہوۓ ہیں. اس حوالے سے آج اسسٹنٹ کمشنر استور وسیم عباس نے زیر تعمیر ڈشکن سڑک کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائزہ لیا. اس موقع پر غیر میعاری کام پر اظہار ناراضگی کرتے ہوۓ غیر میعاری کام کو موقع پر گرادیا گیا اور سختی سے ہدایت کی ہے کہ کام کو مطلوبہ میعار کے مطابق مکمل کیا جاۓ بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی. دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر شونٹر نے شکایت موصول ہونے پر رحمان پور گاؤں واٹر سپلائی میں ناقص کام پر مطلوبہ کام کا موقع پر جائزہ لیا. جس پر متعلقہ ٹھیکدار کو عدالت سب ڈویژنل مجسٹریٹ شونٹر طلب کیا گیا. دوران سماعت ٹھیکدار مذکور کو قصوروار قرار دیا گیا اور پولیس کی تحویل میں دیا گیا.اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر استور زید نے کہا ہے کہ مفاد عامہ کے منصوبوں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جاۓ گی اور کام کو ہر صورت مقررہ وقت پر مکمل کراۓ جائیں گے تاکہ عوام تک ان منصوبوں کے ثمرات پہنچ سکے.
There will be no compromise on the quality and speed of work in development projects in Astor

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں