اسکردو، یونیورسٹی پروجیکٹ سائٹ گلگت بلتستان کا میگا پروجیکٹ ہے اس پروجیکٹ سے گلگت بلتستان کی نسلوں کا مستقبل منسلک ہے ، رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان
اسکردو، یونیورسٹی پروجیکٹ سائٹ گلگت بلتستان کا میگا پروجیکٹ ہے اس پروجیکٹ سے گلگت بلتستان کی نسلوں کا مستقبل منسلک ہے ، رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
اسکردو، یونیورسٹی پروجیکٹ سائٹ گلگت بلتستان کا میگا پروجیکٹ ہے ، رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان اسکردو وسیم اللہ جان ملک نے مینجمنٹ کے ہمراہ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو پروجیکٹ سائٹ کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نے پروجیکٹ سائٹ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وسیم اللہ جان ملک نے اس موقعے پر کہا کہ یونیورسٹی پروجیکٹ سائٹ گلگت بلتستان کا میگا پروجیکٹ ہے اس پروجیکٹ سے گلگت بلتستان کی نسلوں کا مستقبل منسلک ہے ، اس منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہم تواتر کے ساتھ تعمیراتی کاموں اور معیار کا جائزہ لے رہے ہیں ، تعمیراتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں کام کی رفتار کے حوالے سے پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ کام کی رفتار تیز کی جائے اب بھی ہماری اولین کوشش ہے کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ، انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت پر کام کی تکمیل میں بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ وسیم اللہ جان ملک کے ہمراہ اس موقعے پر مینجمنٹ کے دیگر زمہ داران بھی موجود تھے رجسٹرار نے مینجمنٹ کو بھی ہدایت کی کہ وہ وقتاً فوقتاً تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہیں ۔ اسکردو، یونیورسٹی پروجیکٹ سائٹ گلگت بلتستان کا میگا پروجیکٹ ہے
پاکستان ریلوے ٹکٹ ریٹ، پاکستان ریلوے دبئی کے ساتھ سرمایہ کاری
urdu news, the university project site is a mega project of Gilgit-Baltistan, the future of generations of Gilgit-Baltistan