گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات برائے سال 2024,25 کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل مکمل ہو گیا
گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات برائے سال 2024,25 کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل مکمل ہو گیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات برائے سال 2024,25 کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل مکمل ہو گیا ۔الیکشن شیڈول کے مطابق 17 جنوری سے 19 جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے دی گئی تاریخوں میں ورکنگ جرنلسٹس پینل کی طرف سے کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے جس کے مطابق صدر کے عہدے کے لیے خالد حسین( دنیا نیوز) ،جنرل سیکرٹری کے لیے غذر سے جاوید اقبال ( جیو نیوز) سیکرٹری فنانس کے لیے عیسی حلیم ( ڈیلی انحصار ) دیامر سے نائب صدر کے لیے شہاب الدین غوری (پی ٹی وی)،استور سے نائب صدر کے لیے شمس الرحمن ( ڈیلی اوصاف) نے کاغذات داخل کیے اسی طرح سکردو الیکشن کمیشن کے زریعے قاسم بٹ ( آج نیوز ) کے سینئر نائب صدر ،رحیم اللہ بیگ ہنزہ ( ڈیلی وطین) ڈپٹی جنرل سیکریٹری کے لیے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جنہیں الیکشن کمیشن نے درست قرار دیا تاہم عیسی حلیم کے جنرل سیکرٹری کے لیے اور اقبال راجوا کے سیکرٹری مالیات کے لیے داخل کیے گئے کاغذات نامزدگی کوقانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر مسترد کر دیا گیا ۔مختلف اضلاع میں جاری کیے گئے کاغذات نامزدگی مقررہ وقت تک جمع نہیں نہ ہو سکیں یوں ورکنگ جرنلسٹس پینل کو تمام عہدوں کے لیے بلامقابلہ یکامیاب قرار دیا گیا ۔گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے لیے دس اضلاع کے علاؤہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بھی پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے تھے جن کی نگرانی اور انتظامات کے گیارہ الیکشن کمشنر مقرر کردئیے گئے تھے جبکہ بلتستان کے چاروں اضلاع سکردو گانچھے ،کھرمنگ ،شگر ،غذر استور اور ہنزہ نگر میں یونینز آف جرنلسٹس اور پریس کلبوں کے صدور نے نگرانی کے فرائض انجام دیے جبکہ سکردو پریس کلب کے صدر وزیر مظفر اور بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر صادق صدیقی نے الیکشن کے انعقاد اور فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ساتھ کوارڈینشن کے زریعے انتخابات کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا ۔گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں چیف الیکشن کمشنر امتیاز علی تاج کے ساتھ دیگر ارکان جن میں صدر گلگت یونین آف جرنلسٹس زوہیب اختر ، امجد برچہ ،گلگت پریس کلب کے نائب صدر امتیاز علی سلطان نے بحثیت رکن خدمات انجام دئیے اسی طرح آسلام آباد پولنگ سٹیشن کے لیے تعینات نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سینئر عہدیدار جعفر بلتی نے الیکشن کمشنر کے طور پر خدمات انجام دیئے ۔
urdu news, The process of filing nomination papers for the elections of Gilgit-Baltistan Union of Journalists