شگر ایران کے صدر کا دورہ پاک ایران تعلقات اور معاشی استحکام کے لیے معاون و مددرگار ثابت ہوں گے، علماے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس دین الموسوی
شگر ایران کے صدر کا دورہ پاک ایران تعلقات اور معاشی استحکام کے لیے معاون و مددرگار ثابت ہوں گے، علماے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس دین الموسوی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگرعلماے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس دین الموسوی نے کہا ہے کہ ایران کے صدر کا دورہ پاک ایران تعلقات اور معاشی استحکام کے لیے معاون و مددرگار ثابت ہوں گے ۔اور دونوں برادر اسلامی کے درمیان تعلقات کی بحالی سے اسلام دشمن قوتوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ۔امت مسلمہ کو چاہیے کہ سب مل کر اور یکجا ہوکر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں جامع مسجد حاحب الزمان چھورکاہ شگر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے مگر اسلام مخالف قوتیں مسلمانوں کے اتحاد کے مخالف ہیں مسلم ممالک کو اس کا ادراک ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ
امام جعفر صادق علیہ السلام عصر بنی امیہ وعصر بنی عباس کے تاریک ادوار میں بھی اسلام کے روشن چہرے کا تحفظ کرتے ہوئے انسانوں کی ہدایت جاری رکھا بنی امیہ کی طرز زندگی میں تخریب وتحریف کے علاؤہ کوئی اور خیر نظر نہیں آتا بنی عباس بھی اقتدار کے حصول کے لیے امام صادق علیہ السلام سے ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی مگر امام صادق علیہ السلام نے بنی عباس کے باطنی خبائث کو کامیاب ہونے نہیں دیا بلکہ ہمیشہ قرآن سیرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو زندہ رکھا
ہمارے برادران اہل سنت والجماعت کے ائمہ اربعہ بلواسطہ یا بلا واسطہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے سامنے زانو تلے ادب تلمیذیت حاصل کی ہیں
امام ابو حنفیہ رح فرماتے ہے کہ امام جعفر صادق علیہ السلام اپنے زمانے کے ہر عالم ہر فقیہ سے کئی گنا بالاتر نظر آئینگے کوئی فقیہ وعالم امام صادق علیہ السلام کے ہم پلہ نہیں ہے موجودہ دنیا میں تمام علوم فنون خاص طور پر علم فقہ علم کلام علم رجال علم تفسیر علوم عقلیات کا محور و مرکز امام صادق علیہ السلام کی ہستی ہے عصر حاضر کے ایران میں قائم اسلامی حکومت کی روشنی بھی امام صادق علیہ السلام کے روشن تعلیم کا تسلسل اور اسی کی مرہون منت ہے ،
اسرائیل جیسے سفاک منحوس ریاست جس کی تعلیم صدر اسلام سے لیکر اب تک انسااور اسلام دشمنی پر مبنی ہے آج فرزند حیدر آیت اللہ سید علی خامنہ نے امام علی علیہ السلام کی سیرت پر چلتے ہوئے عصر حاضر کے مرحب وخیبر کو عبرت کا نشانہ بنایا اور مولا علی علیہ السلام نے جس طرح مرحب کو پہلے موقع دیکر جنگی اصولوں کا خیال رکھا آج بھی رہبر معظم نے ایک ہفتہ پہلے وارنینگ پھر حملے سے پانچ گھنٹہ پہلے حملہ کی اطلاع دشمن کے تمام زمہ دار افراد تک پہنچاکر علی الاعلان حملہ کیا ایران نے چھپ کر حملہ نہیں کیا بلکہ صحیح ہدف پر انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے کامیاب حملہ کیا اس موقع پر دنیا کے عقلمند انسانوں کو فقیہ اہلبیت علیہم السلام کی تربیت وتدبر کو تسلیم کرنا ہوگا آج تھوڑی سے اہلبیت علیہم السلام کو تعلیم وتربیت کا موقع ملنے پر دنیا کے تمام ٹیکنالوجی کس قدر بے بس نظر آیا
یہ ساری کامیابی قرآن وتعلیم اہلبیت علیہم سے وابستہ علماء کرام کی قیادت کی وجہ سے ملی ہے لہذا جوانوں سے گزارش ہے علماء کرام سے رشتہ مظبوط رکھیں علماء کرام کی قیادت میں زندگی گزارنے کی کوشش کریں معاشرے میں علماء کرام سے دوری کا مطلب دین سے بیزاری کی علامت ہے
پڑوس ملک اسلامی ریاست ایران کا صدر کا ملک عزیز پاکستان کا دورہ ایک نیک شگون ہے دونوں ممالک کے مستحکم تعلقات امت مسلمہ کے لیے ایک اچھی تعبیر ہوگی انہوں نے
ہمارے ملک کے اعلی حکام سے گزارش ہے ایک خود مختار قوم خود مختار ریاست کی حیثیت سے بجلی گیس تیل خرید کر ملکی معیشت کو استحکام کرنے کی کوشش کریں اور ایرانی خاتون اول کا اسلامی حجاب کے ساتھ تشریف لاکر ہمارے ملک عزیز پاکستان کے رؤسا وزراء کے ناموس کو ایک اچھا پیغام ملنا چاہئے انسان کی عزت اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے استکباری واستعماری طاقتوں کی چمچہ گیری کرنا انکے تھوکے ہوئے لقمہ چبانے کی عادت انسان کی توقیر ختم کردیتی ہے لہذا ہمیں ہر وقت اللہ رسول اور ائمہ علیہم السلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے
شگرعمائدین سرفہ رنگا کا تحریک انصاف شگر کے رہنماؤں کو دعوت ، پی ٹی آئی کی یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا
شگر کلین اینڈ گرین شگر مہم کے سلسلے میں مشہور ٹورسٹ پوائنٹ بلائنڈ لیک (جربہ ژھو ) کی مکمل صفائی کیا
urdu news, the president of Shagar Iran will prove to be helpful for Pakistan-Iran relations