سکردو یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب اختتام پذیر
سکردو یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب اختتام پذیر
urdu news
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
سکردو یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا آل گلگت بلتستان نعتیہ و حسن قرأت مقابلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ کیڈٹ کالج سکردو کے طالب علم عمران سالک نے حسن قرأت کے مقابلے میں پہلی اور نعتیہ مقابلے میں نرسنگ کالج سکردو کے طالب علم جاوید میر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب یونیورسٹی آف بلتستان سکردو انچن کیمپس میں ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی برگیڈ کمانڈر برگیڈر فواد قاسم تھے جبکہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان سکردو پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے تقریب کی صدارت کی۔ نعتیہ اور حسن قرأت کے مقابلے میں گلگت بلتستان بھر کے کالجوں کے طلبہ نے شرکت کی۔ فائنل راؤنڈ کوالیفائی کرنے والے طلبہ کے مابین مقابلہ انچن کیمپس میں ہوا۔فائنل مقابلے میں عمائدین علاقہ اور علماء نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان سکردو پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہا کہ سیرت النبیٰ ؐ نجات کا زریعہ ہے۔ ہمیں حضور پاک ؐ کے فرموادت کی روشنی میں زندگی گزارنی پڑے گی۔حضورؐ کی سیرت پر چل کر ہی ہم دینا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو نے محددو وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہمیشہ طلبہ کو بہترین سہولیات فراہم کیں ۔ آج جامعہ ہذا کا شمار وطن عزیز کی بڑی جامعات میں ہوتا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی انتھک کاوشوں کی بدولت جامعہ ہذا تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو سیاحتی فروغ کے لیے بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے، سیاحتی شعبے میں تیس طلبہ کو حکومت چین کی جانب سے سکالر شپ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے جبکہ جمز اینڈ منرلز کے شعبے کی بہتری کے لیے بھی جامعہ ہذا اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہےاور ساتھ ہی گلیشئر گرافٹنگ کے حوالے سے منصوبہ جات پر کام ہو رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ ہر حوالے سے بے مثال ہیں۔ کردار سازی اور ڈسلپن میں گلگت بلتستا ن کے طلبہ کا کوئی ثانی نہیں۔ نوجوان قائد اعظم کے ارشات کی روشنی میں ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کیا جائے۔ چند ماہ بعد یونیورسٹی آف بلتستا ن نئی بلڈنگ میں شفٹ ہو جائے گی تاہم روڈ کی تکمیل نہ ہونے کے باعث مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
سکردو یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب اختتام پذیر
بلتستان میںکلچرل کے نام پر صرف ڈانس ہو رہے ہیں، ،، بنت حوا فاونڈیشن شگر
اس روڈ کی تکمیل کے لیے متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ کمانڈر 62۔ برگیڈیئر فواد قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کائنات کا عظیم ترین لیڈر محبوب خدا ہیں۔ ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ اتحاد اور اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تفرقہ بازی کے خاتمے کے لیے نوجوان اپنا بھر پورکردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔ ملکی ترقی اور سلامتی کے لیے کردار ادا کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ تقریب سے یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان کے صدر منظور حسین نقیبی نے بھی خطاب کیا ۔ لیکچرار امتیاز حسین، محمد حسین آزاد اور شاہد حسین آبادی نے نعتیہ مقابلے میں بطور جج اپنے فرائض سر انجام دئیے۔نعتیہ مقابلے میں نرسنگ کالج سکردو کے طالب علم جاوید میر نے پہلی جبکہ پبلک سکول اینڈ کالج کی طالبہ بی بی زہرا نے دوسری اور کیڈٹ کالج سکردو کے طالب علم مبشر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ حسن قرأت کے مقابلے میں کیڈٹ کالج سکردو کے طالب علم عمران سالک نے پہلی ،ڈگری کالج سکردو کے طالب علم نوازش علی نے دوسری اور کیڈٹ کالج سکردو کے طالب علم محمد عدنان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وال وسلم اور ہفتہ وحدت کی خوبصورتیاں ،،،،، اردو کالم پڑھئے
urdu news, The event organized by Skardu Youth Assembly Gilgit-Baltistan and University of Baltistan Skardu concluded