شگر پرستان سٹیڈیم حشوپی میں جاری جشن بہاراں سپورٹس گالہ کے رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر ہوگئے،
شگر پرستان سٹیڈیم حشوپی میں جاری جشن بہاراں سپورٹس گالہ کے رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر ہوگئے،
شگر ( عابد شگری) پرستان سٹیڈیم حشوپی میں جاری جشن بہاراں سپورٹس گالہ کے رنگا رنگ تقریبات اختتام پذیر ہوگئے۔ فٹ بال فائنل کے ٹو خوبانستان نے چھورکاہ سٹار کو ہرا فائنل اپنے نام کرلی۔ روایتی کھیل کوپولو کلیمل نے جیت لیا۔شگر میں گذشتہ ایک ہفتے سے جاری جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات خوشیوں اور رعنائیوں کیساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔پرستان سٹیڈیم حشوپی میں جاری فٹ بال گالہ بھی کے ٹو خوبانستان کی جیت کیساتھ اختتام پذیر ہوگئے ۔ فائنل مقابلہ چھورکاہ سٹار کیساتھ ہوا جس میں کے ٹوخوبانستان نے ایک گول سے فتح حاصل کی۔سپورٹس گالہ میں روایتی کھیل کوپولو کا بھی مقابلہ ہوا جس میں فائنل کلیمل حشوپی نے فتح حاصل کی۔
فائنل کے مہمان خصوصی سابق وزیر تعلیم ممبر اسمبلی گلگت بلتستان راجہ اعظم خان اور ڈی سی شگر ولی اللہ فلاحی ، سابق ممبر اسمبلی عمران ندیم ، پی ٹی آئی کے سنیر نائب صدر حسن شگری اور فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر زاکر حسین تھے۔ جنہوں نے جیتنے والوں میں ٹرافی تقسیم کی . اس موقع تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کھیلوں کی مقابلے دوستی کے ناطے ہوتا ہے۔ ایک سپورٹس مین کو کھیل کی میدان میں سپورٹس سپرٹ کا مظاہرہ کرنا سب سے بہترین یے۔ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتالوں کی ضرورت کم پڑتی ہے۔ انسانی صحت کیلئے ورزش انتہائی لازمی ہے۔ اور کھیل کے میدان سب سے بہترین ورزش کا زریعہ ہے۔
شگر آخوندیان ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے باشہ میں ایک فری میڈیکل کیمپ اور فری آئی کیمپ کا انعقاد
urdu news, The colorful celebrations of the ongoing Jashan Baharan Sports Gala at the Sugar Prastan Stadium Hashopi have come to an end.