گلگت نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کی زیر قیادت اپیکس کمیٹی اجلاس، تمام ضلعی انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کر دیا
گلگت نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کی زیر قیادت اپیکس کمیٹی اجلاس، تمام ضلعی انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کر دیا
urdu news
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
گلگت : نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کی زیر قیادت اپیکس کمیٹی اجلاس کے بعد حکومت گلگت بلتستان نے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ اور تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مندرجہ ذیل ہدایات جاری کی ہیں اور ان پر فوری طور پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے احکامات متعلقہ اداروں کو جاری کر دیئے گئے ہیں۔
1 . تمام ڈویژنل اور ضلعی سربراہان اور پولیس حکام اپنے دائرہ اختیار کے علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی شناخت اور نقل و حرکت کے حوالے سے انٹیلی جنس اداروں کے تعاون سے قانونی کاروائی بروئے کار لائیں گے۔
2 . ضلعی انتظامیہ اور پولیس ہوٹلز کی سخت نگرانی سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی شناخت یقینی بنائیں گے۔
3 . تمام غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی شناخت، انکی رہائش اور نقل و حمل کے حوالے سے اطلاع دینے کیلئے عام شہریوں میں آگاہی مہم چلائی جائیگی کہ ریاست پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں اور انہیں پناہ دینے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے کوئی فرق روا نہیں رکھا جائیگا۔
4 . غیر قانونی ہتھیاروں اور منشیات کی نقل و حرکت کو سختی سے روکنے کے لیے تمام داخلی خارجی راستوں پر بڑے پیمانے پر آگاہی مہم شروع کی جائیگی۔
5 . ہر ڈپٹی کمشنر اپنے متعلقہ ضلع میں سیکشن 144 کی کسی بھی خلاف ورزی اور سڑکوں کی غیرقانونی بندش کے حوالے سے مقدمات کے اندراج کے لیے ذاتی طور پر ذمہ دار ہوگا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
6 . محکمہ داخلہ گلگت بلتستان پولیس کے تعاون سے ایک مانیٹرنگ سیل قائم کرے گا جو کسی بھی شر انگیز تقریر، ریاست اور اداروں کے خلاف شرانگیز مواد کی سوشل میڈیا پر مانیٹرنگ یقینی بنائے گااور خلاف ورزی کرنیوالے عناصر کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
7 . صحت عامہ اور تعلیم کے مراکز کو زبردستی بند کرنیوالے عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا۔
8 ۔ شاہراہ قراقرم اور جگلوٹ سکردو روڑ سمیت بین الاضلاعی شاہراہیں ہر صورت میں آمدورفت اور نقل و حمل کیلئے کھلی رکھی جائیں گی اور متعلقہ محکمے اس حوالے سے ضروری اقدامات بروئے کار لائیں گے۔
urdu news, The Apex Committee meeting led by Prime Minister of Pakistan issued strict instructions to all the district administrations.