خیبر پختونخواہ میں پولیس، ایف سی کی تنصیبات پر دہشت گردوں کے حملے، جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
خیبر پختونخواہ میں پولیس، ایف سی کی تنصیبات پر دہشت گردوں کے حملہ، سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تین تھانوں یا چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا ، 10 سے 15 دہشت گردوں کے ایک گروپ نے لکی مروت میں گمبیلا تھانے پر حملہ کرنے کی کوشش کی، جہاں پر بھرپور جوابی کارروائی کے بعد وہ موقع سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ ڈی پی او جواد اسحاق نے کہا کہ بروقت کارروائی کرکے ایک بڑا حملہ ناکام بنادیا گیا، دہشت گرد بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پشاور کے علاقے ملازئی میں عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا جب کہ دوسرا حملہ خیبر میں کیا گیا جہاں بائی پاس روڈ کے قریب پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔
جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ
حملے میں دو پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوئے جبکہ دہشت گرد جوابی فائرنگ سے زخمی ہونے کے باوجود فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردوں نے جمرود میں ایف سی کی چیک پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کے بعد وہ فرار ہوگئے۔
دہشت گردی میں اضافہ
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایک روز قبل (اتوار کو) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ایک ہائی وے پر کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے ایف سی کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تین اہلکاروں سمیت پانچ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی میں دالبندین روڈ پر دہشت گردوں نے علی الصبح ایف سی کے قافلے پر دھماکا اور خودکش حملہ کیا۔ بزدلانہ خودکش حملے میں تین ایف سی اہلکار اور دو عام شہری جاں بحق ہوئے۔
نوشکی خودکش حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں ضلع نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ حوالدار منظور علی، ضلع نصیر آباد سے تعلق رکھنے والے 39 سالہ حوالدار علی بلاول، ضلع بدین سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ نائیک عبدالرحیم، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے سویلین ڈرائیور جلال الدین اور ضلع خاران سے شہری ڈرائیور محمد نعیم شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے فوری اور موثر جوابی کارروائی کی جس میں خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد مارے گئے۔
urdu news, Terrorists attack police, FC installations in kpk
تازہ ترین نوکریوںکے لیے وزٹ کریں سائٹ
ہمارے اجداد کی ماضی اور ہم حقیقت میں آزاد ہے؟ یاسر دانیال صابری