IMG 20251011 WA0053 0

ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملے میں 6 پولیس اہلکاراور امام مسجد شـہـید، آئی ایس پی آر
ویرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے میں 6 پولیس اہلکار اور امام مسجد شـہـید ہو گیا جبکہ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ اسکول میں 10 اور 11 اکتوبر کی درمیانی شب حملہ کیا گیا، دہشت گردوں نے اسکول کی بیرونی سکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیوٹی پر مامور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے، دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی اسکول کے مرکزی دروازے سے ٹکرائی۔
شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے تین بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا، دو دیگر دہشت گردوں کو عمارت میں گھیر کر سکیورٹی فورسز نے ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران انجام تک پہنچایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 بہادر پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا،

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

ڈی آئی خان: پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملے میں 6 پولیس اہلکاراور امام مسجد شـہـید، آئی ایس پی آر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں