سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کا سیکریٹری صحت کو ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم .

سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کا سیکریٹری صحت کو ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم .
urdu news, Supreme Appellate Court Gilgit-Baltistan orders Secretary Health to appear with records.
5 سی این نیوز ویب
چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کا سیکریٹری صحت جی بی کو معزز عدالت میں از خود پیش ہونے کا حکم
سیکریٹری صحت کو فوجداری کیسسز میں میڈیکل رپورٹس میں گہرے زخموں/ضرب شدید کی نشاندھی بارے وضاحت دینے کی ہدایت
سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کا سیکریٹری صحت کو ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم . urdu news, Supreme Appellate Court Gilgit-Baltistan orders Secretary Health to appear with records.
چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان جناب جسٹس سردار محمد شمیم خان صاحب نے علی عباس وغیرہ بنام صوبائی حکومت میں دوران سماعت مدعیان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی،اس دوران چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ نے درخواست گزاروں و دیگر کے بیانات سنے۔دوران سماعت چیف جسٹس جناب جسٹس سردار محمد شمیم خان نے مدعیان کے ان زخموں کی نشاندھی کی جو میڈیکل رپورٹ میں واضح طور پر درج نہیں کیئے گئے تھے،جس پر ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت بھی کی گئی تھی کہ وہ متعلقہ میڈیکل آفیسران کو بمع ریکارڈ معزز عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کریں،جس پر آج متعلقہ ڈاکٹرز بمع میڈیکل ریکارڈز معزز عدالت میں روبرو پیش ہوکر اپنا بیان قلمبند کرایا،جس میں ان کا کہنا تھا کہ گہرے زخموں/ضرب شدید کی نوعیت بتانے کے حوالے سے نہ کوئی تربیت دی گئی ہے اور نہ ہی جی بی کے سول ہسپتالوں میں ایسا کوئی طریقہ کار موجود ہے،جس سے زخموں اور ضرب شدید کی نوعیت کے بارے میں رپورٹ کر سکیں،البتہ قانونی چارہ جوئی کے لیے مدعیان کو میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری کیا جا چکا ہے،جس پر چیف جسٹس جناب جسٹس سردار محمد شمیم خان نے سیکریٹری صحت گلگت بلتستان کو 5 ستمبر 2023 کو معزز عدالت میں از خود پیش ہوکر ان تمام معاملات کی وضاحت کرنے کا حکم دیا،اور مذید کہا کہ ان مسائل کے تدارک کیلئے مستقبل میں کیا ضروری اقدامات کیئے جائیں۔

سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں