urdu news, Suicide Attack Attempt Foiled, 4 Militants Killed; 0

شمالی وزیرستان: فتنۃ الخوارج کی خود کش حملے کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک، 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شمالی وزیرستان: فتنۃ الخوارج کی خود کش حملے کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک، 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق، خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کی حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، اس دوران 3 خواتین اور 2 بچے بھی جاں بحق ہوگئے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں کھادی پوسٹ پر فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کی بزدلانہ خود کش حملے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے فتنتۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے خود کش حملے کے دوران جل کر 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی دہشت گرد گل بہادر گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے، خارجی گل بہادر افغاـن طاـ لباـ ن کی سرپرستی میں افغاـ نستان میں چھپا ہوا ہے۔

urdu news, Suicide Attack Attempt Foiled, 4 Militants Killed;

50% LikesVS
50% Dislikes

شمالی وزیرستان: فتنۃ الخوارج کی خود کش حملے کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک، 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں