شگر بلتستان کا چہرہ ہے اور شگر کی ترقی پورے گلگت بلتستان کی ترقی شمار کیا جاے گا. حاجی فدا ناشاد

شگر بلتستان کا چہرہ ہے اور شگر کی ترقی پورے گلگت بلتستان کی ترقی شمار کیا جاے گا. حاجی فدا ناشاد
Apricot Festival
رپورٹ، عابدشگری 5 سی این نیوز ویب
شگر ڈی اآئی جی بلتستان ڈویژن فرمان علی، سابق سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدامحمد ناشاد اور دیگر نے خوبانی فیسٹیول کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شگر بلتستان کا چہرہ ہے اور شگر کی ترقی پورے گلگت بلتستان کی ترقی شمار کیا جاے گا ۔ خوبانی فیسٹول کے کامیاب انعقاد پر محکمہ زراعت مبارک کے مستحق ہیں۔ اس ایونٹ سے ہمارے کسانوں کو اپنے پیداوار کو عالمی منڈی تک رسائی مین مدد ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شگر کی زمین انتہائی زرخیز ہے اور اسی طرح یہاں کے عوام بھی اچھے ہیں اگر پورے شگر کو خوبانستان کا لقب دیا جاے تو بے جا نہ ہوگا انہوں نے کہا کہ پہلے عوام میں شعور نہ ہونے کی وجہ سے خوبانی ضائع کئے جاتے تھے تاہم اے کے آر ایس پی اورای ٹی آئی نے عوام کو شعور دلوایا کہ خوبانی کو ضائع کرنے کے بجاے اس کی پرڈیکٹ بناکر پیسہ کمائیں اب عوام باشعور ہوگئے ہیں اور خوبانی کو کم سے کم ضائع کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف حکومت پر انحصار کرنے کے بجاے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے لئے بھی جستجو کرنی ہوگی اور حکومت کے علاوہ نجی اداروں سے بھی رابطے استوار کریں تاکہ کسانوں کی مشکلات پر بہترین انداز میں قابو پاسکیں۔
urdu news, Sugar is the face of Baltistan and the development of shigar will be counted as the development of entire Gilgit-Baltistan.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں