بلتستان یونیورسٹی سکردو کے طلباء کا ڈاکٹر مہدی حسن کے زیر نگرانی پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی دعوت پر دو روزہ نیشنل یوتھ انٹیگریشن کنونشن میں شرکت
بلتستان یونیورسٹی سکردو کے طلباء کا ڈاکٹر مہدی حسن کے زیر نگرانی پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی دعوت پر دو روزہ نیشنل یوتھ انٹیگریشن کنونشن میں شرکت
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر کا نیشنل یوتھ کنونشن سے خطاب اور نوجوانوں کیساتھ سوال جواب۔
کنونشن میں چیئرمین سینٹ پاکستان صادق سنجرانی اور چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد صاحب نے بھی خطاب کیا۔
اس کنونشن کا مقصد جوانوں کی قابلیتوں کو بروئے کار لانے اور قومی ترقی میں ان کا کلیدی کردار ادا کرنا تھا۔
سینٹ چیئرمین صادق سنجرانی نےخطاب کرتے ہوے کہا کہ نوجوانوں کو فرصت دی جانی چاہیے تاکہ وہ اپنے استعدادوں اور صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں مدد کر سکیں۔
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نےاپنے خطاب میں کہا پاکستان کی ساٹھ فیصد سے زیادہ آبادی جوانوں پر مشتمل ہیں جو کہ اس ملک کی طاقت ہے۔ اور انہی باشعور نوجوانوں کے ذریعے اس ملک وقوم کی تعمیروترقی ممکن ہے۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر نے مختلف قومی مسائل کے باعث پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا اور جوانوں سے ملک کی حفاظت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی امید رکھی۔
چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد صاحب نے اپنے خطاب میں تحقیق پر مبنی ترقی پر زور دیا اور نوجوانوں کو قومی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرنے کے لئے تیار کرنے کی ترغیب دی۔
کنونشن کے دوران وزیر اعظم پاکستان اور سپاہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے طلبا کے سوالوں کے مفصل جواب دیے۔
بلتستان یونیورسٹی کے طلباء نے دوسرے جامعات کے طلبا کے ساتھ اس کنونشن میں شرکت کرکے ملک عزیز پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی ہمت اور قابلیت ظاہر کی
urdu news, Students of Baltistan University Skardu participated in the two-day National Youth Integration Convention