urdu news, Snooker Tournament 0

شگر ہمالین بریکرز سنوکر کلب شگر کے زیر اہتمام آل شگر جشنِ آزادی سنوکر ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ہمالین بریکرز سنوکر کلب شگر کے زیر اہتمام آل شگر جشنِ آزادی سنوکر ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ٹورنامنٹ میں شگر کے مختلف علاقوں سے 78 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ فائنل میں اہتشام ڈولفن اور افتخار احمد کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جو اہتشام ڈولفن نے اپنے نام کر لیا۔
اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف سماجی و کاروباری شخصیت اور صدر سپورٹس ایسوسی ایشن شگر حاجی غلام علی جبکہ صدر ایکشن کمیٹی و صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع شگر حسن ایڈووکیٹ تھے۔
مہمانانِ خصوصی نے ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کیے۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر ہمالین بریکرز کلب کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی گئی۔ فائنل تک پہنچنے پر افتخار احمد اور ٹائٹل جیتنے پر اہتشام ڈولفن کو خصوصی مبارکباد دی گئی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news, Snooker Tournament

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر ہمالین بریکرز سنوکر کلب شگر کے زیر اہتمام آل شگر جشنِ آزادی سنوکر ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں