اسنوکر کھلاڑی اسجد اقبال 13 فروری کو ہونے والے ویلش اوپن کے لیے کولیفائی

اسنوکر کھلاڑی اسجد اقبال 13 فروری کو ہونے والے ویلش اوپن کے لیے کولیفائی
Urdu News, Snooker player Asjad Iqbal qualifies for Welsh Open on February 13
اسنوکر کھلاڑی اسجد اقبال 13 فروری کو ہونے والے ویلش اوپن کوالیفائر میں پانچ مرتبہ رینکنگ ایونٹ کے فاتح اور ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنلسٹ ہائیرن ولسن سے مقابلہ کریں گے
لنڈنو: پاکستان کے پروفیشنل اسنوکر کھلاڑی اسجد اقبال 13 فروری کو ہونے والے ویلش اوپن کوالیفائر میں پانچ مرتبہ رینکنگ ایونٹ کے فاتح اور ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنلسٹ ہائیرن ولسن سے مقابلہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ۔ اسجد۔ جس نے ورلڈ سنوکر ٹور (WST) کے لیے دو سالہ پروفیشنل کارڈ حاصل کیا وہ اپنے پہلے ہائی پروفائل میچ میں مقابلہ کرنے کے لیے بالکل تیار ہے کیونکہ وہ یورپی ماسٹرز کے فاتح ولسن سے مقابلہ کریں گے۔
تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ رینکنگ ایونٹ کے مین راؤنڈ سے قبل اسجد کا ولسن کے خلاف متوقع ٹاکرا یہاں کے مرکزی میدان میں ہوگا۔ دونوں کیوئسٹ کے درمیان کوالیفائنگ میچ بیسٹ آف نائن ہوگا۔
پاکستانی کیولسٹ اسجد اس وقت ڈبلیو ایس ٹی رینکنگ میں 105ویں پوزیشن پر ہیں جبکہ ان کے انگلش ہم منصب ولسن آٹھویں نمبر پر ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں