اسکردو ، آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام گنگچھے میں نوجوانوں کے لیے کاروباری تربیتی پروگرام کا کامیاب انعقادکیا گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسکردو ، آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام گنگچھے میں نوجوانوں کے لیے کاروباری تربیتی پروگرام کا کامیاب انعقادکیا گیااختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل پروگرام منیجر آغا خان رورل سپورٹ پروگرام راحت علی نے کہاکہ اے کے آر ایس پی حکومتی تعاؤن سے مقامی لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہے نوجوانوں میں کاروباری سوچ (انٹرپرینیورشپ) کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کر رہا ہے انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ مستقبل میں بھی ایسے منافع بخش تربیتی پروگرام جاری رکھے گا، خاص طور پر نوجوان کاروباری خواتین و حضرات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہم اپنے فخر سمجھتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مینجر ورک اینڈ انٹر پرائز غلام محمد نے کہاکہ نوجوانوں میں کاروباری سوچ کے فروغ کےلئے ضلع گنگ چھے میں نوجوان مرد و خواتین کے لیے چار روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ پہلے مرحلے (آئیڈییشن بوٹ کیمپ) میں ضلع بھر سے منتخب نوجوانوں نے شرکت کی، جہاں بہترین کاروباری خیالات پیش کرنے والوں کو دوسرے مرحلے کے لیے چنا گیا تاکہ ان کے منصوبوں کو مزید بہتر بنا کر کاروباری انویسٹمنٹ پلان تیار کیا جا سکے۔یہ سکردو ریجن کا 24 واں کاروباری تربیتی سیشن تھا، جس کے ذریعے اب تک 174 نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے لاکھوں روپے کی فنڈنگ فراہم کی جا چکی ہے، جبکہ 1000 سے زائد افراد تربیتی مراحل سے گزر چکے ہیں سٹارٹ پروگرام کے تحت بلتستان میں چھوٹے پیمانے کے کاروباریوں کے لیے مواقع بڑھائے جائیں گے اور منتخب خیالات کو مائیکرو چیلینج ایوارڈ سے نوازا جائے گا اے کے آر ایس پی کا یہ اقدام نوجوانوں میں کاروباری رجحان کو فروغ دے کر معاشی خودمختاری کی راہ ہموار کر رہا ہے تقریب میں کامیاب کاروباری شخصیات منظور حسین اور مریم بتول عینی نے بھی شرکت کی، جو خود اسی پروگرام سے فارغ ہو کر اپنے کاروبار چلا رہے ہیں اس موقع پر 23 نوجوانوں نے اپنے بزنس پلانز پیش کیے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم عینی، منظور حسین ودیگر نے کہاکہ ہم اے کے آر ایس پی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ مرد اور خواتین جو کاروباری سوچ رکھتے ہیں اور وہ استاعت نہیں رکھتے ان کی مالی معاونت کرتے ہیں اور مزید ان کے سوچ کو بہتر بنانے کےلئے بھی مختلف تربیتی پروگرامز ترتیب دیتے ہیں ایسے میں پورے بلتستان میں درجنوں افراد ان کے پروگرام سے متاثر ہو کر کاروبار شروع کر چکے ہیں جو کہ ہمارے معاشرے کےلئے بہترین نمونہ عمل ہیں ہمارے معاشرے کی مجموعی سوچ ملازمت ہے لیکن کاروبار سے بڑھ کو کوئی چیز نہیں بشرطیکہ اس میں آنے والے مشکلات کو برداشت کرتے ہوئے آگے بڑھے اور مستقل مزاجی شرط ہے تقریب کے آخر میں شرکاء میں اسناد تقسیم کئے گئے.
urdu news, skills development program