شگر انجمن تاجران اور سول سوسائٹی شگر نے لمسہ روڈ کی تاخیر، عوامی املاک پر قبضوں اور بجلی بحران کے خلاف بھرپور احتجاج کی تیاریوں کا اعلان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر انجمن تاجران اور سول سوسائٹی شگر نے لمسہ روڈ کی تاخیر، عوامی املاک پر قبضوں اور بجلی بحران کے خلاف بھرپور احتجاج کی تیاریوں کا اعلان کیا ہے۔ عوامی مسائل کے حوالے سے انجمن تاجران، عوامی ایکشن کمیٹی شگر اور شگر ایورنیس فورم کی جانب سے ایک اہم اجلاس ٹیسٹ پوائنٹ ہوٹل شگر میں منعقد ہوا، جس میں مختلف تنظیموں، علمائے کرام اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت صدر انجمن تاجران شگر حسن شگری نے کی، جبکہ امام جمعہ و الجماعت شگر آغا طہ الموسوی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر رابطہ سیکریٹری عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان وزیر نسیم، چیئرمین ایورنیس فورم محمد ظہیر عباس، سماجی و کاروباری شخصیت شیر علی شگری سمیت بڑی تعداد میں عمائدین و نوجوان بھی موجود تھے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ شگر کے عوامی وسائل کے تحفظ، لمسہ روڈ کی فوری تکمیل، اور بجلی بحران کے خاتمے کے لیے علمائے کرام اور دیگر عمائدین سے مشاورت کے بعد بھرپور عوامی احتجاج کیا جائے گا۔ مزید کہا گیا کہ اگر مسائل حل نہ کیے گئے تو غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دینے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔امام جمعہ و الجماعت شگر آغا طہ الموسوی نے ممکنہ احتجاج کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے پرامن جدوجہد ہر شہری کا حق ہے اور تمام طبقات کو اس میں متحد ہونا چاہیے۔
گلگت بلتستان کے تعلیم یافتہ نوجوان اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری ، پانچ سالہ مایوسی کی کہانی، انعام بیگ
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
اسکردو برف پوش پہاڑوں کی وادی، سجیلہ بتول اسوہ گرلز کالج سکردو
urdu news, Shigar Traders Association and Civil Society Announce Strong Protest




