شگر. پاکستان میں سیاسی استحکام نہ ہونے کی وجہ سے ملک معاشی طور پر مفلوج ہو چکا ہے امام جمعہ و الجماعت شیخمحمد قاسم ناصری
شگر. پاکستان میں سیاسی استحکام نہ ہونے کی وجہ سے ملک معاشی طور پر مفلوج ہو چکا ہے امام جمعہ و الجماعت شیخمحمد قاسم ناصری
urdu news, shigar Due to the lack of political stability in Pakistan, the country has become economically paralyzed.
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگر امام جمعہ و الجماعت حیدرآباد شگر حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ محمد قاسم ناصری نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام نہ ہونے کی وجہ سے ملک معاشی طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا پاکستان کے سیاسی افراد کی ذاتی اور پارٹی مفادات ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ ہر کوئی اپنی سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے دوسرے کا پاؤں کھینچنے کے درپے ہیں۔ معاشی بحران کے بعد اب مذہبی انتشار کی طرف دھکیلنے کی بھرپور کوشش ہو رہی ہے۔ پاکستان میں مکتب تشیع کے جتنے بھی مجالس عزا منعقد ہوئے ہیں ان میں کوئی ایک نمونہ دکھائیں جھاں پر صحابہ کی توھین کی گئی ہو۔ مکتب تشیع فکری اور عقلی مذہب ہے جسکو جتنا دبانے کی کوشش ہوگی اتنا ہی ابھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ متنازعہ بل نئی نسل کو حقائق سے آشنائی کا بہترین سبب بنتا ہے۔ اور انکی اپنی کتابوں میں موجود چیزیں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ انکے مفتیوں کا لوگوں کو اندھیرے میں رکھنا واضح اور آشکار ہو جاتا ہے اور یہ ایک نیک شگون بات ہے۔ اسلام آباد اور سکردو میں منعقد ہونے والے علماء کانفرنس کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ اور یکم ربیع الاول تک مطالبات نہ ماننے اور بل کو مسترد نہ کرنے کی صورت میں علماء و قائدین کے فرمان پر لبیک کہنے کیلئے تیار ہیں۔اگر یہ متنازعہ بل پاس ہوتا ہے تو یہ قائد اعظم کا فکری پاکستان نہیں بلکہ خاص تکفیری مذہب کا پاکستان ہے۔ یہ بل مسترد نہ ہونے کی صورت میں پاکستان مذہبی انتشار کا شکار ہو گا۔ urdu news, shigar Due to the lack of political stability in Pakistan, the country has become economically paralyzed.