شگر ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی کمشیریوں سے یکجہتی کیلئے یوم سیاہ بھرپور انداز سے منایا گیا
شگر ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی کمشیریوں سے یکجہتی کیلئے یوم سیاہ بھرپور انداز سے منایا گیا
رپورٹ، عابدشگری5 این نیوز
شگر ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی کمشیریوں سے یکجہتی کیلئے یوم سیاہ بھرپور انداز سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں تقریبات اور ریلیاں نکالی گئی۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ کمپلکس شگر تا ماڈل بوائز ہائی سکول شگر تک ریلی نکالی گئی۔ جس میں ایس ایس پی شگر، ڈی ڈی ایجوکیشن ،ڈی ایچ او شگر سمیت تمام ضلعی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ، سرکاری و نجی ملازمین، سول سوسائٹی شگر ، شگر یوتھ کے کارکنان، عوام الناس اور سکول کے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دوران ریلی شرکاء نے کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں جبکہ ہندوستان، اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ریلی ماڈل بوائز ہائی سکول میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فاروق احمد خان ، محمد ظہیر عباس اور دیگر نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 ریاست جموں کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ جب دہشت گرد ریاست بھارت نے غیر قانونی طور پر اپنی مسلح افواج کو جموں و کشمیر میں اتار کر غاصبانہ قبضہ کیا۔بھارت جعلی ڈومیسائل بنا کر ہندوں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کر رہے ہیں تاکہ استصواب رائے کے دوران فیصلہ ان کے حق میں آئے کشمیری عوام ایسا ہرگز نہیں چاہتے کشمیریوں کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔غاصب ریاست کشمیر میں آئے دن ظلم ڈھا رہے ہیں سول سوسائٹی کے ممبران ، صحافیوں اور سیاسی رہنماؤں کو نظر بن کیا ہوا ہے ۔ اب تک ہزاروں کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے اور لاکھوں بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت دری کر چکی ہے۔ دو سال پہلے غاصب ریاست نےاقوام متحدہ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا جس پر اب تک اقوام متحدہ کی خاموشی کشمیری عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔مقررین کا کہنا تھا ہمارا دل کشمیری مسلمانوں کے ساتھ فلسطینی مسلمانوں کے لیے بھی دھڑکتا ہے لہذا آج کے دن کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ساتھ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنا ہمارا فرض ہے اس وقت کشمیری اور فلسطین کے عوام پر ظلم کی انتہا کیا ہو رہا ہے ۔انتظامیہ کو چاہیے کہ فلسطین کے حق میں بھی ریلی نکالا جاۓ کیونکہ وہاں پر پانی اور کھانا بھی بند کر کے کربلا کا منظر پیش کیا جا رہا ہے۔ آج کے دن ہی غاصب ہندوستان نے اپنے افواج کو کشمیر میں اتارا تھا اور اب تک وہاں کے مسلمانوں کو بے دردی سے شہید اور انکے کھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔آج کا یہ ریلی حکومت پاکستان اور حکومت جی بی کی ہدایت پر کشمیر ،فلسطین اور دنیا کے جس کونے میں بھی ظلم و ستم ہو رہا ہے اس کے خلاف نکالا گیا ہے اور اس حوالے سے علماء کرام سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے خطبات میں ان ظالم حکمرانوں کی نابودی اور ناکامی کے لیے خصوصی دعا کیا جائے۔اس پروگرام سے اقوام متحدہ اور تمام عالمی حقوق کے علمبرداروں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ کشمیر جہاں پر ہندوستان نے اپنے افواج کے ذریعے ظلم و ستم کی انتہا کر رہے ہیں پاکستانی عوام اور افواج پاکستان ہر وقت اور ہر سطح پر ان مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Urdu news Shigar Day was celebrated in a grand manner in solidarity