اسکردو یوم سیاہ کی مناسبت سے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے زیر اہتمام تقاریب کا انعقاد

اسکردو یوم سیاہ کی مناسبت سے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے زیر اہتمام تقاریب کا انعقاد ،
رپورٹ، عابد شگر ی 5 سی این نیوز
یونیورسٹی کی فضا کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی ،مقبوضہ کشمیر پر جبری بھارتی تسلط کی مذمت ، مظلوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعلان ، کشمیر ہمارے وجود کا حصہ ہے ہم کشمیریوں کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے، وائس چانسلر کا خطاب ، یوم سیاہ کی مناسبت سے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں خصوصی تقاریب ہوئیں انچن کیمپس سکردو میں منعقدہ تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کر تے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلتستان سکردو پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہے ، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے بھاری غاصب افواج نے کشمیر پر اپنا جبری تسلط برقرار رکھا ہوا ہے آئے روز بھارتی غاصب افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی جا رہی ہیں ،مظلوم کشمیریوں کو کچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جبری تسلط انسانیت کی توہین ہے اقوام عالم بھارتی ناجائز قبضے اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مسلح افواج کے شابہ بشانہ کھڑے ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم کشمیر کے مطالبے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے ، ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، یونیورسٹی آف بلتستان سکردو اور گلگت بلتستان کے عوام مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،دوسری جانب یوم سیاہ کی مناسبت سے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو سٹی کیمپس میں بھی تقریب ہوئی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے اور ظلم وبربریت کی مذمت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر حاجی کریم خان ،ڈائریکٹر پلاننگ اور ہیڈ آف آرکیالوجی ڈاکٹر ذاکر حسین اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سیاحت و مہمان نوازی شمشاد حسین نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کی مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے گلگت بلتستان اور کشمیر کی روایات ،و ثقافت ایک جیسی ہے اور یہ رستہ مضبوط اور اٹل ہے کشمیر پر بھارتی تسلط بنیادی انسانی حقوق جمہوری اور فطری اصولوں کے منافی ہے کشمیری عوام کی اکثریت پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتی ہے جس کی پاسداری کرنا جمہوری روایات کے عین مطابق ہے لیکن بھارتی غاصب افواج کی جانب سے جمہوری روایات کی پامالی کی جا رہی ہے مسئلہ کشمیر کا فوری حل نکالنا وقت کی اہم ضرورت ہے طلبہ نے اس موقعے کشمیر پر بھارتی مظالم کی نشاہدہی کے لیے خاکہ بھی پیش کیا تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ٫_طلبہ نے اس موقعے پر مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں نعرے بھی لگائے
Urdu news, On the occasion of Skardu Black Day, University of Baltistan, Skardu organized events

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں