urdu news, Senior Government Minister Offers Imran Khan Relocation to Bani Gala 0

اہم حکومتی وزیر کی عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش، پی ٹی آئی کا موقف سامنے آ گئے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اہم حکومتی وزیر کی عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش، عمران خان کو رہا تو نہیں کیا جا سکتا لیکن پی ٹی آئی کو ان کی اڈیالہ سے بنی گالا منتقلی کی تحریری درخواست دینی چاہیے، طارق فضل چوہدری کی پیشکش پر اسد قیصر کا غور کرنے کا عندیہ
نجی چینل ’ہم نیوز‘ پر عاصمہ شیرازی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے تجویز دی کہ عمران خان کو بنی گالا منتقل کیا جا سکتا ہے، جہاں پی ٹی آئی رہنما اور ان کے اہلِ خانہ روزانہ ان سے ملاقات کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’ اگر وہ درخواست دیں تو ہم انہیں منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں، وہاں (بنی گالا) پی ٹی آئی رہنما ان سے مل سکتے ہیں، حتیٰ کہ لُڈو اور دیگر کھیل بھی کھیل سکتے ہیں‘۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

پی ٹی آئی کا ردعمل

اس حوالے سے ردعمل جاننے پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ اگرچہ انہیں اس پیشکش کا علم نہیں، تاہم اگر حکومت واقعی سنجیدہ ہے تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ حکومت اس سے پیچھے ہٹ جائے گی، لیکن اگر وہ سنجیدہ ہے تو ہم پارٹی، اپنی قانونی ٹیم اور عمران خان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے، اگر خان صاحب اجازت دیں تو ہم تحریری درخواست ضرور جمع کرائیں گے‘۔

urdu news, Senior Government Minister Offers Imran Khan Relocation to Bani Gala

50% LikesVS
50% Dislikes

اہم حکومتی وزیر کی عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش، پی ٹی آئی کا موقف سامنے آ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں