گلگت میونسپل حدود میں غیر معیاری ، اور معیاد ختم ہونے والی ادویات کی خریدو فروخت کی ہر گز اجازت نہیں ہے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت
گلگت میونسپل حدود میں غیر معیاری ، اور معیاد ختم ہونے والی ادویات کی خریدو فروخت کی ہر گز اجازت نہیں ہے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت
گلگت اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) عادل علی کا ہیلتھ حکام کے ہمراہ شہر کے مختلف مارکیٹوں میں چھاپے ، غیر معیاری،اور زائدالمعیاد ادویات فروخت کرنے پر دو میڈیکل سٹور کو سیل(Sealed) کردیا ، اور میڈیکل سٹور مالکان پر بھاری جرمانے بھی عائد کردئے ، میونسپل حدود میں غیر معیاری ، اور معیاد ختم ہونے والی ادویات کی خریدو فروخت کی ہر گز اجازت نہیں ہے اور نہ ہی محکمہ صحت کے جانب سے جاری لائسنس کے بغیر میڈیکل سٹور کھولنے دیا جائے گا ، خلاف ورزی پر ڈرگ ریگولیٹری ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی ، ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز شہر کے مختلف مارکیٹوں میں میڈیکل سٹوروں کے معائینہ کے دوران بڑی مقدار میں زائدالمعیاد ادویات قبضے میں لینے کے بعد لوکل میڈیا کےلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے میڈیکل سٹور مالکان کو سختی کے ساتھ ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جان بچانے والی ادویات میں دھوکہ دہی ناقابل برداشت جرم ہے محکمہ ہیلتھ کے جانب سے جاری لائسنس کے بغیر میڈیکل سٹور کھولنا قانونا” جرم ہے ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہی میڈیکل سٹور چلانے کا حق محفوظ رکھتا ہے ڈاکٹر کے بغیر کسی نرس یا کمپورٹر کو میڈیکل سٹور کھولنے کی اجازت نہی ہے اور نہ ہی دوائی تشخیص کرسکتا ہے خود سے مریضوں کا معائینہ کرکے دوائیاں دینا ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی ہے میونسپل حدود میں انسانی جانوں سے کھیلنے نہی دونگا۔ لہذا تمام ایسے میڈیکل سٹور جو ایم بی بی ایس ڈاکٹر کے بغیر کھولے گئے ہیں کے خلاف بڑی کاروائی ہوگی جو بھی زد میں آئے گا مالک کو جیل کی سزا میڈیکل سٹور سیل کرنے کے ساتھ ادویات کو بحق سرکار ضبط کیا جائے گا۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے ڈپٹی کمشنر امیر اعظم کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہےUrdu news, sale and purchase of substandard and expired medicines is not allowed in the Gilgit municipal area