ضلع شگر کے ہیڈ کوارٹر کے قریب گاوں تھگموں دریائی کٹاو ایک بار پھر تیز ی سے آبادی کو شدید خطرہ لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور
ضلع شگر کے ہیڈ کوارٹر کے قریب گاوں تھگموں دریائی کٹاو ایک بار پھر تیز ی سے آبادی کو شدید خطرہ لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور
urdu news river erosion in village thagmun near the headquarters of shigar district is once again a serious threat to the population people are forced to relocate
رپورٹ ، عابدشگری
ضلع شگر کے ہیڈ کوارٹر کے قریب گاٶں تھگموں دریائی کٹاو ایک بار پھر تیز آبادی کو شدید خطرہ لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ۔ عوام کا اعلٰی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ. تھگموں اور مموچنموں گزشتہ کٸی سالوں سے دریاٸی کٹاو کی زد میں ہے لیکن حکام ، شگر انتظامیہ، منتخب نماٸندوں کی عدم توجہی سے دریا نے مقامی آبادی کا بھی رخ کر لیا ہے اور شاہراہ کے ٹو اور قدیمی سرکاری روڈ سے صرف سو فٹ کا فاصلہ رہ گیا ہے ۔دریاۓ شگر کے بے رحم موجوں نے ہزاروں کنال زمین اور جنگل کو ختم کرنے کے بعد آبادی کا رخ کر لیا بدلتے موسمی حالات کے سبب دریاٸی کٹاٶ شدت اختیار کرگیا ہے شاہراہ کے ٹو بھی کٹاٶ کی زد میں یے۔حکام ، متعلقہ محکمہ اور شگر انتظامیہ این ڈی ایم اے خاموش تماشاٸی بنے ہوۓ ہیں ۔ متاثرین نے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا ہے جلد از جلد دریاٸی کٹاٶ روکنے کے لیے موثر اقدامات کیا جاۓ بصورت دیگر ہم بھر پور احتجاج کرینگے ۔ میڈیا سے گفتگو میں متاثرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ہمیں ہر بار صرف یقین دہانی کرکے چلے جاتے ہیں عملی طور پر کچھ بھی نہیں ہوتے لہذا ہم شگر انتظامیہ ، متعلقہ محکمہ ، اور ڈی سی شگر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسٸلے کو سنجیدگی سے حل کریں اگر ایسا نہیں ہوا تو ہم شاہراہ کے ٹو کو مکمل طور پر ہمارے مسٸلے کی حل ہونے تک بند کرینگے بعد ہم ذمہ دار نہیں ہوگا ۔ urdu news river erosion in village thagmun near the headquarters of shigar district is once again a serious threat to the population people are forced to relocate