استور، ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے جاری استور ویلی سڑک کشادگی آپریشن کا جائزہ لیا
استور، ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے جاری استور ویلی سڑک کشادگی آپریشن کا جائزہ لیا
رپورٹ. 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے جاری استور ویلی سڑک کشادگی آپریشن کا جائزہ لیا. اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈاریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی استور حسام الدین بھی تھے. ڈپٹی کمشنر نے جاری آپریشن کا جائزہ لیا اور اس آپریشن کو مذید تیز کرنے کی ہدایت کی. اس دوران انہوں نے کام کی نگرانی کرنے والے انتظامی آفیسران اور آپریٹرز سے بھی ملاقات کی اور ان کی شب و روز محنت کو سراہتے ہوۓ انہیں شاباش دی٫ ان کا حوصلہ بڑھایا ان کی کوششوں پر داد دی. ان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کے مکمل ہونے سے استور ویلی سڑک پر سفر کرنے والے مسافروں اور سیاحوں کو بہترین سفری سہولت میسر آۓ گی اور تکلیف سے نجات ملے گی. انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ استور نے لوگوں کی مشکلات کو سامنے رکھ کر اس آپریشن کا آغاز کیا تھا اور انشااللہ بہت جلد تھلیچی تک سڑک سے ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کیا جاۓ گا.
ڈپٹی کمشنر استور نے استور مارخور دیکھائی دینے والے مقام پر مارخور سائیڈ تعمیر کرنے والی جگہ کا بھی جائزہ لیا. جہاں پر سیاحوں کو مارخور دیکھنے کے لیے جگہ قائم کی جاۓ گی تاکہ سیاح حضرات کو باآسانی استور مارخور دیکھنے کا موقع ملے گا.
انتظامیہ حرکت میں رہے ۔ باعزت گھرانے کے ولدین پریشان ہے ، کلثوم ایلیاء شگری
حکومت کا پٹرول کی قیمت میں کمی کرنے کے بعد عوام پر بجلی گرا دی، 46 ارب کا بوجھ عوام پر
urdu news reviewed the ongoing astor valley road open operation